اداکارہ کارتیک آرین نے منگل کے روز رام مدھوانی کی ہدایتکاری میں بننے والی تھرلر فلم دھماکہ کے کردار کے بارے میں بتایا۔آرئین نے یہ بھی اعلان کیا کہ ان کی آئندہ فلم کو او ٹی ٹی پلیٹ فارم نیٹفلکس پر ریلیز کیا جائے گا۔
فلم دھماکہ میں کارتیک ارجن پھاٹک نامی ایک صحافی کا کردار ادا کرنے والے ہیں، جو ممبئی دہشت گردانہ حملے کو ٹی وی پر براہ راست نشر کرتا ہے۔اسی دوران وہ زندگی کے اس پڑاؤ پر پہنچ جاتا ہے کہ اسے اپنے کیرئیر اور انسانیت کے درمیان کسی ایک کو منتخب کرنا پڑتا ہے۔