اردو

urdu

ETV Bharat / sitara

Ibrahim Ali Khan Birthday: کرینہ کپور نے پرانی تصویر شیئر کر کے ابراہیم کو سالگرہ کی مبارکباد دی - کرینہ کپور نے ابراہیم کو سالگرہ کی مبارکباد دی

کرینہ کپور خان نے ابراہیم علی خان کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے سوشل میڈیا پر ایک پرانی تصویر پوسٹ کی۔ یہ تصویر ابراہیم علی خان کے بچپن کے دنوں کی ہے، جس میں وہ اپنے والد سیف علی خان کے ساتھ نظر آرہے ہیں۔ Kareena Kapoor's birthday wish for Ibrahim Ali Khan

کرینہ کپور نے پرانی تصویر شیئر کرکے ابراہیم کو سالگرہ کی مبارکباد دی
کرینہ کپور نے پرانی تصویر شیئر کرکے ابراہیم کو سالگرہ کی مبارکباد دی

By

Published : Mar 5, 2022, 3:22 PM IST

بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور خان نے ابراہیم علی خان کو سالگرہ کی مبارکباد دی۔ اداکارہ نے اپنے سوشل میڈیا ہینڈل پر سیف اور ابراہیم کی ایک پرانی اور یادگار تصویر بھی شیئر کی ہے۔ Ibrahim Ali Khan Birthday

ہفتے کے روز کرینہ نے اپنے انسٹاگرام اسٹوریز پر ابراہیم علی خان کو ان کی سالگرہ پر مبارکباد دیتے ہوئے لکھا ' سے سے پیارا اور خوبصورت اِگی'۔ واضح رہے کہ ابراہیم کو پیار سے سب اگی کہہ کر پکارتے ہیں۔بیبو نے پوسٹ پر "ہیپی برتھ ڈے" اسٹیکر بھی شیئر کیا۔ ک

ابراہیم کی سالگرہ کی پوسٹ کے لیے، کرینہ نے سیف کے ساتھ اپنے بچپن کی تصویر نکالی جس میں باپ بیٹے کی جوڑی کیمرے کے لیے پوز دیتے ہوئے نظر آتی ہے۔

کرینہ کپور نے پرانی تصویر شیئر کرکے ابراہیم کو سالگرہ کی مبارکباد دی

ابراہیم، سیف علی خان اور امریتا سنگھ کے بیٹے ہیں اور وہ جلد ہی فلمی دنیا میں قدم رکھنے والے ہیں۔ کیمرے کے سامنے اداکاری کرنے سے پہلے ابراہیم، فلمسازی کی تربیت حاصل کر رہے ہیں۔ ابرہیم اس وقت اداکار کرن جوہر کی آئندہ فلم راکی اور رانی کی پریم کہانی میں بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹر کام کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: Janhvi Kapoor Birthday: سالگرہ سے پہلے جانوی کپور نے اپنے مداح کے ساتھ کیک کاٹا

ABOUT THE AUTHOR

...view details