اردو

urdu

ETV Bharat / sitara

کرینہ نے ورزش کے بعد اپنی تصویر شیئر کی - ملک بھر میں لاک ڈاؤن

ملک بھر میں لاک ڈاؤن کے دوران اداکار و ادکارہ اپنے مداحوں سے رابطہ قائم رکھنے کے لیے سماجی رابطے کی ویب سائٹس کا خوب سہارا لے رہے ہیں۔

kareena kapoor
kareena kapoor

By

Published : Mar 30, 2020, 9:24 PM IST

کرینہ کپور نے ممبئی میں اپنے روز کی ورزش (ورک آوٹ) کے بعد اپنے مشہور پاؤٹ میں ایک تصویر انسٹا گرام پر شیئر کی۔

کرینہ ہمیشہ اپنے مداحوں سے جڑے رہنے کے لیے انسٹا گرام پر پوسٹس اپڈٰیٹ کرتی رہتی ہیں، انہوں نے اپنی تصویر کے کیپشن میں لکھا 'دا ورک آوٹ پاؤٹ، یہ ایک چیز ہے واقع ہی'۔

اس کے بعد انہوں نے ایک اور تصویر شیئر کی، اس تصویر میں ان کے ساتھ بیٹا تیمور علی خان بھی تھا۔

کرینہ نے اس پوسٹ کو کیپشن دیا 'خوشگوار دن ایک بار پھر ہمارے بیچ آئیں گے، ایک دن بیچ میں'۔

کرینہ کو آخری بار فلم انگریزی میڈیم میں اداکار ارفان خان اور اداکارہ رادھیکا مدان کے ہمراہ دیکھا گیا تھا، یہ فلم کورنا وائرس کے پیش نظر سینیما گھروں میں زیادہ نہیں چل پائی جس کے بعد فلم کو بنانے والے پڑوڈیوزرس کی جانب سے کہا گیا کہ کووڈ-19 کے خاتمے کے بعد فلم کو دوبارہ ریلیز کیا جائے گا۔

کرینہ آنے والوں دنوں میں فلم 'تخت'، اور عامر خان کی فلم 'لال سنگھ چڈا' میں اپنی ادکاری کے جوہر دکھاتے ہوئے نظر آئیں گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details