اردو

urdu

ETV Bharat / sitara

Kareena Kapoor Khan impressed by Pune Police: کرینہ کپور خان پونے پولیس کی کووڈ 19 بیداری مہم سے متاثر - kareena kapoor khan instagram video

ملک میں کورونا وائرس کیسز میں تیزی سے اضافے کے بعد بالی وڈ کے کئی اداکار سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں سے کورونا پروٹوکول پر عمل درآمد کرنے کی اپیل کر رہے ہیں۔Bollywood celebs on covid 19، اس دوران کرینہ کپور خان نے کورونا کے تعلق سے پونے پولیس کی ستائش کی۔

کرینہ کپور خان پونے پولیس کی کووڈ 19 بیداری مہم سے متاثر ہوئیں
کرینہ کپور خان پونے پولیس کی کووڈ 19 بیداری مہم سے متاثر ہوئیں

By

Published : Jan 18, 2022, 8:28 AM IST

بالی وڈ اداکارہ کرینہ کپور پونے پولیس کی جانب سے شروع کی گئی کووڈ 19 بیداری مہم سے بہت متاثر ہوئی ہیں۔Kareena Kapoor Khan Impressed by Pune Polices Covid-19 Awareness Campaign

کرینہ کپور خان نے پونے پولیس کی جانب سے شروع کی گئی کووڈ 19 بیداری مہم سے متاثر ہو کر ایک ویڈیو شیئر کیا ہے۔ اس ویڈیو میں پونے پولیس کا ایک افسر راج کپور کا مشہور نغمہ گا کر لوگوں سے ماسک پہننے کی اپیل کر رہا ہے۔


یہ بھی پڑھیں : Remembering Actor-Singer KL Saigal: درد بھرے نغموں کے شہشاہ کے ایل سہگل


کرینہ نے اس ویڈیو کو اپنے آفیشل انسٹاگرام پر شیئر کیا ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پولیس افسر راج کپور کی فلم 'میرا نام جوکر' کا مشہور نغمہ 'اے بھائی ذرا دیکھ کے چلو' کے بول بدل کر ’اے بھائی ذرا ماسک پہن کر چلو‘ گاتا دکھائی دے رہا ہے اور لوگوں سے کورونا گائیڈ لائنز پر عمل درآمد کرنے کی تلقین کر رہا ہے۔

اس ویڈیو کو انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے کرینہ نے پونے پولیس کی تعریف کرتے ہوئے لکھا، شاندار ویڈیو۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details