سیف اور کرینہ بالی وڈ کی پرفیکٹ جوڑی مانے جاتے ہیں۔ دونوں وقتاً فوقتاً چھٹیاں بھی گزارتے ہیں۔
اس سال کا آغاز انہوں نے سوئٹزرلینڈ میں چھٹیاں گزار کر کیا تھا۔ سیف علی خان نے بتایا کہ وہ بہت خوش قسمت ہیں کہ کرینہ ان کی زندگی میں ہیں۔ وہ دوستی اور تعلقات کو کام سے الگ رکھتی ہے۔ پھر چاہے کھانا بنانا ہو، گھر میں دوستوں کے ساتھ مستی کرنا ہو، کسی بھی ملک میں کاٹیج رینٹ کرنا ہو یا کوئی بھی چھوٹی چھوٹی چیزیں، ساتھ میں گزارا گیا کوالٹی ٹائم بہت معنی رکھتا ہے۔