اردو

urdu

ETV Bharat / sitara

کنگنا نے تیجس کے ہدایتکار کے لیے باندھے تعریفوں کے پل - کنگنا نے تیجس کے ہدایتکار کے لیے باندھے تعریفوں کے پل

کنگنا نے ہدایتکار سرویش میواڑا کے ساتھ اپنی ایک تصویر ٹوئٹر پر پوسٹ کی ہے، ساتھ میں ان کے لیے ایک پوسٹ بھی لکھا ہے۔

کنگنا نے تیجس کے ہدایتکار کے لیے باندھے تعریفوں کے پل
کنگنا نے تیجس کے ہدایتکار کے لیے باندھے تعریفوں کے پل

By

Published : Oct 29, 2020, 3:42 PM IST

بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت، جو اپنی آئندہ محب وطن فلم 'تیجس' پر کام کر رہی ہیں۔انہوں نے فلم کے ہدایتکار کی خوب تعریف کرتے ہوئے ہدایتکار کو ہنر کا خزانہ بتایا ہے۔

کنگنا نے ہدایتکار سرویش میواڑ کے ساتھ اپنی ایک تصویر ٹوئیٹر پر پوسٹ کی ہے، ساتھ میں ان کے لیے ایک نوٹ بھی لکھا ہے۔

کنگنا نے لکھا کہ فلمیں بنانے کا سب سے بہترین پہلو یہ ہے کہ آپ کو بہت سارے بہترین اداکارؤں سے ملنے کا موقع ملتا ہے۔تیجس کے مصنف اور ہدایتاکار، ہمارے ٹیم کے کپتان ہنر کا خزانہ ہیں، ان سے ملاقات کرنا ایک اچھا تجربہ رہا۔

کنگنا نے دوسرے پوسٹ میں دو چھوٹے ویڈیو کلپ بھی شیئر کی جہاں کنگنا اور ان کے خاندان نے ہدایتکار اور فلم کے کوچ ونگ کمانڈر ابھیجیت گوکھلے کو ڈندر کے لے مدعد کیا تھا۔

فلم تجیس میں کنگنا رناوت ایک فائٹر پائلٹ کے کردار میں نظر آئینگی۔انڈین ائیر فورس سال 2016 میں خواتین کو لڑاکوں کرداروں میں شامل کرنے والی ملک کی پہلی ڈفینس فورس تھی۔فلم اسی واقعے سے متاثر ہے۔

کنگنا کی آئندہ فلموں کی باتیں کریں تو فلم تیجس کے علاوہ وہ تمل ناڈو کی سابق وزیراعلی جئے للیتا پر مبنی فلم 'تھلائیوی' میں بھی نظر آئینگی۔جس میں ہو جئے للیتا کا کردار ادا کر رہی ہیں۔وہیں کنگنا 'دھاکڑ' میں بھی دکھائی دیں گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details