شیوسینا اور کنگنا راناوت میں تکرار کے درمیان اداکارہ کے دفتر پر بی ایم سی کی کارروائی کا معاملہ کورٹ میں ہے۔ کنگنا راناوت نے اپنے دفتر (بنگلہ ) کا مبینہ غیر قانونی حصہ بی ایم سی کے ذریعے منہدم کیے جانے کو لیکر دو کروڑ روپیہ کے معاوضہ کا مطالبہ کرتے ہوئے ممبئی ہائی کورٹ میں اپنی عرضی داخل کر رکھی ہے جس پر اپنے حلف نامہ میں بی ایم سی نے کہا کہ یہ عرضی قانونی عمل کا غلط استعمال ہے۔
ممبئی میونسپل کارپوریشن نے اپنے حلف نامہ میں بامبے ہائی کورٹ سے کنگنا راناوت کی عرضی خارج کرنے اور ایسی عرضی داخل کرنے کی وجہ سے ان پر جرمانہ لگانے کی اپیل کی ہے۔
حلف نامہ کے مطابق رٹ پٹیشن اور اس میں مانگی گئی راحت قانونی عمل کا غلط استعمال ہے اور ان کی عرضی پر غور نہیں کیا جانا چاہیئے اور اسے جرمانہ کے ساتھ خارج کیا جانا چاہیئے۔