حال ہی میں کنگنا کو ملنے والی دھمکیوں کے تناظر میں مرکزی حکومت کی طرف سے وائی کلاس سکیورٹی فراہم کی گئی ہے۔ سنٹرل ریزرو پولیس فورس کے 11 اہلکاروں کی حفاظت میں وہ بدھ کے روز ممبئی واپس آگئیں۔
برہن ممبئی میونسپل کارپوریشن (بی ایم سی) نے کہا ہے کہ جب ممبئی واپس آئیں گی تو اداکارہ کو ایک ہفتہ کے لئے قرنطیینہ میں رکھا جائے گا۔ منگل کے روز ممبئی آنے سے قبل رناوت کے ذریعہ کروائی کرائی گئی کورونا جانچ کی رپورٹ منفی آئی تھی۔
برہن ممبئی میونسپل کارپوریشن نے کنگنا کے دفتر کے کچھ حصے مسمار کردیا ہے۔ کنگنا کے وکیل نے اس معاملے کے بارے میں ممبئی ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی ہے۔
کنگنا کے دفتر کا ایک حصہ منہدم کرنے کے بعد بی ایم سی کے ایک عہدیدار نے کہا کہ کنگنا کے خلاف کارروائی کی جاسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام قواعد و ضوابط پر عمل کیا گیا ہے ، کوئی بھی چیز غیرقانونی نہیں ہے اور نہ ہی ضابطہ سے باہر ہے۔
قابل ذکر بات یہ ہے کہ برہن ممبئی میونسپل کارپوریشن (بی ایم سی) نے بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت کے ممبئی کے 'منیکرنیکا فلمز' کے دفتر میں غیر قانونی تعمیر کا الزام عائد کرتے ہوئے منہدم کردیا ہے۔ ممبئی ہائی کورٹ نے کنگنا رناوت کے حق میں فیصلہ سناتے ہوئے بی ایم سی کی کارروائی پر روک دی ہے۔