اردو

urdu

ETV Bharat / sitara

کیا کنگنا رناوت بی جے پی میں شامل ہوں گی؟ - فلم اداکارہ کنگنا رناوت

کنگنارناوت کا سونیا گاندھی پر براہ راست تنقید اس وقت سامنے آیا ہے جب ان کی آبائی ریاست ہماچل پردیش میں اس پر بحث تیز ہوگئی ہے کہ وہ اور ان کا کنبہ بی جے پی میں شامل ہوسکتا ہے۔

کنگنا رناوت
کنگنا رناوت

By

Published : Sep 12, 2020, 10:11 AM IST

بالی ووڈ ادکارہ کنگنا رناوت کے تیور ان دونوں کافی سخٹ ہیں۔ ادھو ٹھارے کے بعد اب براہ راست کانگریس کی عبوری صدر سونیا گاندھی پر حملہ آور ہوئی ہیں۔

کنگنا رناوت کا سونیا گاندھی پر براہ راست تنقید اس وقت سامنے آیا ہے جب ان کی آبائی ریاست ہماچل پردیش میں اس پر بحث تیز ہوگئی ہے کہ وہ اور ان کا کنبہ بی جے پی میں شامل ہوسکتا ہے۔

کنگنا رناوت : فائل فاٹو

ایک دن پہلے ہی کنگنا کی ماں اور سابق ٹیچر آشا رناوت نے وزیر اعظم نریندر مودی اور مرکزی وزیر امت شاہ کو مباک باد دیتے ہوئے کہا تھا ' یہ جانتے ہوئے بھی ہم کانگریسی حامی تھے انہوں نے ہمارا ساتھ دیا'۔ کنگنا کے دادا آنجہانی سرجو رام منڈی ضلع کی گوپال پوری سیٹ سے کانگریس کے رکن اسمبلی تھے۔

کنگنا رناوت : فائل فاٹو

کنگا نے جمعہ کو ایک ٹویٹ میں سونیا گاندھی کو خطاب کرتے ہوئے کھا تھا' جب آپ کی حکومت میں خواتین کا استحصال کیا جارہا ہے اور قانون وانتظام کا مذاق اڑاایا جارہا ہے ایسے میں آپ کی خاموشی کو تاریخ دیکھے گی، مجھے امید ہے کہ آپ دخل دیں گی'۔ کنگنا نے مزید کہا ' محترمہ سونیا گاندھی جی ایک خاتون ہونے کے ناطے کیا مہاراشٹر میں آپ اپنی سرکار کی جانب سے میرے ساتھ کیے گئے اس سلوک سے غصے میں نہیں ہیں؟'

کنگنا رناوت : فائل فاٹو

جمعرات کو ہماچل بی جے پی نے منالی سے 155 کلو میٹر دور بھانولہ واقع کنگنا کے آبائی رہائشگاہ تک اظہار یکجہتی کے طور پر مارچ نکالا۔ فی الحال کوئی سرکاری تصدیق نہیں ہوئی ہے لیکن ذرائع کے مطابق بی جے پی کی ہماچل یونٹ پہلے ہی رناوت کنبہ کے پارٹی میں استقبال کو لے کر اپنا پیغام دے چکی ہے۔

کنگنا رناوت

کنگنا کی ماں اس مسئلے پر ٹوئٹر پر دیر سے ایکٹیو ہوئی ہیں۔ ان کے اکاؤنٹ سے زیادہ تر ٹویٹ گزشتہ مہینے ہوئے ہیں۔ ان میں انہیں کانگریس اور شیوسینا کے خلاف لکھا ہے۔ گزشتہ دنوں آشا رناوت کے ٹوئٹر پر 18،000 فالور تھے، کنگنا رناوت کے تنازع کے بعد ان کے ٹویٹر اکاؤنٹ میں مزید 10،000 فالورس کا اضافہ ہوا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details