گزشتہ روز ممبئی کے ورسوا علاقے میں مالوی ملہوترا پر چاکو سے حملہ کیا گیا۔ حملے کے بعد مالوی ممبئی کے کوکیلابین دھیرو بھائی امبانی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔
اطلاع کے مطابق اداکارہ پر یہ حملہ ان کے ہی ایک پرانے دوست نے کیا ہے۔ اب اس حادثے کے بعد اداکارہ کنگنا رناوت کا ردعمل آیا ہے۔
انہوں نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ 'یہ فلم انڈسٹری کی سچائی ہے، یہ چھوٹے شہر سے آئے اسٹرگلس کے ساتھ ہوتا ہے، جن کے پاس کوئی کنیکشن نہیں ہوتا ہے۔ یہ فلمی ستاروں کے بچے (نیپوٹزم کڈ) جتنا چاہیں خود کا بچاؤ کرسکتے ہیں، لیکن ان میں سے کتنے کو چاکو سے مارا جاتا ہے، کتنوں کے ساتھ جنسی زیادتی کی جاتی ہے یا انہیں مار دیا جاتا ہے'۔
کنگنا رناوت نے ایک اور ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ 'پیاری مالوی، میں تمہارے ساتھ ہوں۔ میں نے پڑھا کہ تمہاری حالت نازک ہے۔ میں تمہارے لیے دعا کر رہی ہوں۔ ریکھا شرما جی سے گزارش کر رہی ہوں کہ ملزموں کے خلاف فوری کارروائی کی جائے۔ ہم تمہارے ساتھ ہیں، بھروسہ رکھو۔'