اردو

urdu

ETV Bharat / sitara

Kangana Files FIR: کنگنا رناؤت کو جان سے مارنے کی دھمکی، اداکارہ نے درج کرائی ایف آئی آر - سونیا گاندھی کو کنگنا رناؤت کا خط

بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت Bollywood Actress Kangana Ranaut کو جان سے مارنے کی دھمکی Death Threat to Kanagana ملی جس کے بعد انہوں نے پولیس میں ایف آئی آر درج کرائی ہے۔

Kangana Ranaut
Kangana Ranaut

By

Published : Nov 30, 2021, 3:21 PM IST

بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے امرتسر کے گولڈن ٹیمپل Golden Temple سے اپنی کچھ تصاویر پوسٹ کرکے ایک طویل نوٹ لکھی ہے۔ اس میں انہوں نے بتایا ہے کہ انہیں کھلے عام جان سے مارنے کی دھمکیاں مل رہی ہیں۔

کنگنا رناؤت نے یہ اطلاع بھی دی ہے کہ انہوں نے ہماچل پردیش کے ایک پولیس اسٹیشن میں دھمکیاں دینے والوں کے خلاف ایف آئی آر لکھوائی گئی ہے۔

کنگنا کو جان سے مارنے کی دھمکی

انہوں نے سونیا گاندھی کو بھی خط لکھا ہے کہ وہ اپنے پنجاب کے وزیر اعلیٰ Punjab Chief Minister کو ایسے لوگوں کے خلاف فوری کارروائی کرنے کی ہدایت دیں۔

واضح رہے کہ 'ماضی میں اداکارہ نے زرعی قوانین Farm Laws کے خلاف احتجاج کرنے والوں پر پوسٹ کی تھی۔ جس کے بعد انہیں جان سے مارنے کی دھمکیاں دی گئیں۔

کنگنا کو جان سے مارنے کی دھمکی

ممبئی حملے پر کیا تھا پوسٹ:

کنگنا نے لکھا کہ 'ممبئی میں شدت پسندانہ حملے Mumbai Attack کے شہیدوں کو یاد کرتے ہوئے میں نے لکھا کہ غداروں کو کبھی معاف مت کرنا اور نہ ہی بھولنا۔ اس قسم کے واقعات میں ملک کے اندر کے غداروں کا ہاتھ ہوتا ہے۔ غداروں نے کبھی پیسے کے لالچ میں اور کبھی عہدے اور اقتدار کے لالچ میں بھارت ماتا کو داغدار کرنے کا ایک بھی موقع نہیں چھوڑا۔ ملک کے اندر کے غدار سازشیں کرکے ملک مخالف طاقتوں کی مدد کرتے رہے، تبھی ایسے واقعات ہوتے ہیں۔

کنگنا کو جان سے مارنے کی دھمکی

کنگنا نے مزید لکھا کہ 'مجھے اپنی اس پوسٹ پر مسلسل دھمکیاں مل رہی ہیں۔ بھٹنڈہ کے ایک شخص نے مجھے جان سے مارنے کی کھلی دھمکی دی ہے۔ میں ایسے گیدڑ بھپکی یا دھمکیوں سے نہیں ڈرتی۔ ملک اور شدت پسند طاقتوں کے خلاف سازش کرنے والوں کے خلاف بولتی ہوں اور ہمیشہ بولتی رہوں گی۔ چاہے وہ معصوم فوجیوں کو مارنے والے نکسل وادی ہوں، ٹکڑے ٹکڑے گینگ ہوں یا بیرون ملک بیٹھے شدت پسند جو 80 کی دہائی میں پنجاب میں گرووں کی مقدس سرزمین کو کاٹ کر خالصتان بنانے کا خواب دیکھتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Kangana Ranaut: دہلی اسمبلی کی کمیٹی نے اداکارہ کنگنا راناوت کو طلب کیا

انہوں نے مزید لکھا کہ 'جمہوریت ہمارے ملک کی سب سے بڑی طاقت ہے۔ حکومت کسی بھی پارٹی کی ہو لیکن سالمیت، اتحاد اور شہریوں کے بنیادی حقوق کے تحفظ اور خیالات کے اظہار کا بنیادی حق ہمیں بابا صاحب امبیڈکر کے آئین Constitution of India نے دیا ہے۔ میں نے کبھی کسی ذات، مذہب یا گروہ کے بارے میں کوئی تضحیک آمیز یا نفرت انگیز بات نہیں کہی۔

کنگنا کو جان سے مارنے کی دھمکی

سونیا سے کہا کہ وہ وزیر اعلیٰ کو ہدایت دیں۔

کانگنا رناؤت نے کہا کہ 'میں کانگریس صدر سونیا جی کو یہ بھی یاد دلانا چاہوں گی کہ آپ بھی ایک خاتون ہیں، آپ کی ساس اندرا گاندھی indira gandhi جی نے آخری دم تک اس شدت پسندی کے خلاف بھرپور جدوجہد کی۔ برائے مہربانی اپنے پنجاب کے وزیراعلیٰ کو ایسی شدت پسند، تخریب کار اور ملک مخالف طاقتوں کی دھمکیوں پر فوری ایکشن لینے کی ہدایت کریں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details