اردو

urdu

ETV Bharat / sitara

کنگنا کی متنازعہ پوسٹ، خود کو 'ہاٹ سنگھی' بتایا - بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت

بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت ایک بار پھر سرخیوں میں ہیں۔ کنگنا نے ایک سوشل پوسٹ میں خود کو 'ہاٹ سنگھی' بتایا ہے۔ جس سے پھر ایک بار پھر وہ تنازعہ کا شکار ہوگئی ہیں۔

کنگنا کی متنازعہ پوسٹ، خود کو 'ہاٹ سنگھی' بتایا
کنگنا کی متنازعہ پوسٹ، خود کو 'ہاٹ سنگھی' بتایا

By

Published : Jun 10, 2021, 5:09 PM IST

منالی: بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت ان دنوں منالی میں اپنے گھر میں کنبہ کے ساتھ وقت گزار رہی ہیں۔

کنگنا رناوت ہمیشہ سے اپنی بے باقی کے لئے جانی جاتی ہیں۔ وہ اکثر سوشل میڈیا پر کھل کر اپنی رائے کا اظہار کرتی ہیں۔ جس کی وجہ بعض اوقات وہ تنازعات کی شکار ہوجاتی ہیں۔ ایک بار پھر انہوں نے اپنے انسٹاگرام پر کیے گئے پوسٹ کو لے کر سرخیوں میں ہیں۔

اس دورن کنگنا نے اپنے انسٹاگرام پر کیے گئے پوسٹ میں خود کو ایک 'ہاٹ سنگھی' بتایا ہے، کنگنا نے اپنے سوشل میڈیا پر دو تصاویر شیئر کی ہے۔ دونوں تصاویر میں مختلف کیپشن دئے ہیں۔ ایک تصویر پر کنگنا نے لکھا ہے 'ہاٹ سنگھی'۔

وہیں دوسری تصویر کے کیپشن میں 'لیبرس'سنگھی خواتین کیا گرم نہیں ہوتی ' لکھا ہے(Librus: Sanghi women aren't hot) جس سے تنازعہ شروع ہوگیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں مغربی بنگال میں اسمبلی انتخابات کے نتائج کے بعد کنگنا نے ایک متنازعہ ٹویٹ کیا تھا، جس کے بعد ٹویٹر نے ان کا اکاؤنٹ معطل کردیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details