اردو

urdu

ETV Bharat / sitara

کنگنا نے 'تانڈو' پر ہندو فوبک کا لیبل لگایا - ویب سیریز تانڈو

ویب سیریز تانڈو ریلیز ہونے کے بعد سے مسلسل سرخیوں میں بنی ہوئی ہے۔ اب اداکارہ کنگنا رناوت نے بھی 'تانڈو' پر تنقید کرتے ہوئے سیریز کے مواد کو 'ہندو فوبک' قرار دیا ہے۔

کنگنا نے تانڈو کی مواد کو ہندو فوبک بتایا
کنگنا نے تانڈو کی مواد کو ہندو فوبک بتایا

By

Published : Jan 19, 2021, 5:08 PM IST

بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے پیر کے روز علی عباس ظفر کی نئی ویب سیریز 'تانڈو' پر تنقید کی ہے، جس میں سیف علی خان نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔ کنگنا نے سیریز کو ' ہندو فوبک اور قابل مذمت' قرار دیا ہے۔

کنگنا رناوت نے ایک ٹوئیٹ کرتے ہوئے لکھا کہ 'مسئلہ صرف ہندو فوبک مواد کا نہیں ہے، بلکہ یہ تخلیقی طور پر بھی خراب ہے۔ اس کے پورے مواد پر اعتراض ہے۔ اس لیے جان بوجھ کر متنازع سین رکھے ہیں۔

کنگنا رناوت نے مبینہ قصورواروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا انہیں نہ صرف مجرمانہ ارادوں کے لیے بلکہ ناظرین کو اذیت پہنچانے کے لیے بھی جیل میں ڈال دینا چاہیے۔

وہیں، اسی درمیان ہدایتکار عباس ظفر نے اپنی حالیہ ویب سیریز تانڈو کے تنازعات میں آنے کے بعد اپنے پوری کاسٹ اور ٹیم کی جانب سے معافی مانگتے ہوئے کہا کہ ان کا ارادہ کسی کو بے عزت کرنا یا کسی کے بھی مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانا اور سیاسی جماعتوں کی توہین کرنا نہیں تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details