کنگنا رنوت کی ٹیم نے ان کا ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کیا ہے جس میں وہ سبھی چینی مصنوعات پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کررہی ہیں۔
کنگنا نے چینی مصنوعات کا بائیکاٹ کرنے کی اپیل کی - کنگنا نے چینی مصنوعات کا بائیکاٹ کرنے کی اپیل کی
بالی وڈ اداکارہ کنگنا رنوت نے لوگوں سے چینی مصنوعات کا بائیکاٹ کرنے کی اپیل کی ہے۔
کنگنا نے کہا ’اگر کوئی ہمارے ہاتھ سے انگلیاں کاٹنے کی کوشش کرے تو کس طرح کی تکلیف ہوگی آپ کو۔ وہی تکلیف پہنچائی ہے چین نے ہمیں لداخ پر اپنی لالچی نظریں جماکر۔ وہاں ہماری سرحد کا ایک ایک انچ بچانے کے لئے ہمارے 20 فوجی شہید ہوگئے ہیں'۔
انہوں نے مزیدع کہا 'کیا یہ سوچنا درست ہے کہ صرف فوج جنگ کرتی ہے، اس میں ہمارا کوئی تعاون نہیں ہے۔ کیا ہم بھول گئے ہیں وہ وقت جب مہاتما گاندھی جی نے کہا تھا کہ اگر انگریزوں کی ریڑھ کی ہڈی توڑنا ہے تو ان کی تیار کردہ ہرمصنوعات کا بائیکاٹ کرنا ہوگا۔ کیا یہ ضروری نہیں کہ ہم بھی اس جنگ میں حصہ لیں کیونکہ لداخ صرف زمین کا ایک ٹکڑا نہیں ہے۔ بھارت کی شناخت کا ایک بہت بڑا حصہ ہے‘۔
کنگنا نے کہا 'ہمیں چینی مصنوعات کا بائیکاٹ کرنا ہوگا تاکہ وہ یہاں سے حاصل کی ہوئی جائیداد سے اسلحہ خرید کر ہمارے فوجیوں پر حملہ نہ کریں۔ ہمیں یہ عہد کرنا ہوگا کہ ہم چینی مصنوعات کا بائیکاٹ کریں گے اور اس جنگ میں شریک ہوکر ہندوستان کو فتح دلائیں گے۔ جئے ہند'۔