اردو

urdu

ETV Bharat / sitara

کنگنا بہن کے ساتھ ممبئی پولیس کے سامنے حاضر ہونے پر مجبور

فلمی اداکارہ کنگنا رناوت اور اس کی بہن رنگولی کو غداری اور دیگر دوسرے الزامات کے تحت درج کیس میں اپنے بیانات قلمبند کرانے کے لیے باندرہ پولیس کے سامنے پیش ہونا پڑا۔

By

Published : Jan 8, 2021, 6:38 PM IST

Film actress Kangana Ranaut and her sister Rangoli
فلمی اداکارہ کنگنا رناؤت اور اس کی بہن رنگولی

متنازعہ بیانات کے ذریعے سرخیوں میں رہنے والی فلمی اداکارہ کنگنا رناؤت اور اس کی بہن رنگولی کو بالآخر غداری اور دیگر دوسرے الزامات کے تحت درج کیس میں اپنے بیانات قلمبند کرانے کے لیے باندرہ پولیس کے سامنے پیش ہونا پڑا، اس سے قبل وہ قانونی گنجائشوں کا سہارا لیکر پولیس اسٹیشن آنے سے بچتی رہی تھیں۔

واضح رہے کہ ممبئی پولیس نے گذشتہ برس اکتوبر میں واٹس ایپ پر کنگنا کو نوٹس بھیجا تھا، اس وقت وہ ہماچل پردیش کے اپنے آبائی شہر میں تھیں، باندرا پولیس نے کنگنا رناوت اور اس کی بہن رنگولی کو بھی نوٹس بھیجا تھا اور متعدد بار دونوں کو پوچھ گچھ کے لیے بلایا تھا تاہم وہ حاضر نہیں ہوئیں تھیں۔

عدالت نے ایک درخواست پر سماعت کے دوران حکم دیا تھا کہ کنگنا کے خلاف مقدمہ دائر کیا جائے، جس کے مطابق گذشتہ برس 17 اکتوبر کو کنگنا کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا اور ممبئی پولیس نے اس معاملے کی تحقیقات کے لیے انہیں نوٹس جاری کیا تھا۔

باندرا کی ایک عدالت نے سشانت سنگھ راجپوت کے خودکشی کیس میں مذہبی منافرت پھیلانے کی کوشش کرنے کے الزام میں کنگنا رناوت کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا ممبئی پولیس کو حکم دیا تھا، جس کے بعد کنگنا اور ان کی بہن رنگولی چانڈیل کے خلاف باندرا پولیس اسٹیشن میں دفعہ 295 (اے) ، 153 (اے) اور 124 (اے) کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

برفباری کی وجہ سے فلم 'دی کشمیر فائلز' کی شوٹنگ منسوخ

باندرہ عدالت نے کاسٹنگ ڈائریکٹر ساحل اشرف سید کی شکایت کے بعد کنگنا اور اس کی بہن کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت دی تھی، جس میں سید اشرف نے کہا تھا کہ کنگنا کے ٹویٹس اور بیانات کے بعد بالی ووڈ میں کافی فرقہ وارانہ منافرت پائی جاتی ہے اور وہ اس کے بعد کام حاصل کرنے سے قاصر ہیں۔

پولیس نے مجسٹریٹس کے عدالتی حکم کے بعد ایف آئی آر درج کی تھی تاہم بار بار سمن طلب کرنے کے بعد رناوت بہنیں پولیس کے سامنے پیش نہیں ہوئیں، کنگنا نے بعد میں بمبئی ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا، اس کے بعد بمبئی ہائی کورٹ نے کنگنا اور رنگولی کو باندرہ پولیس اسٹیشن میں پولیس کے سامنے پیش ہونے کو کہا تھا۔

ذرائع کے مطابق آج تھانہ باندرا کے عہدیداروں نے اس معاملے میں سوالات کی فہرست تیار کی ہے، اس کے تمام ٹویٹس اور ویڈیو بیانات نوٹ کر دیئے گئے ہیں اور ان امور پر اس سے سوالات پوچھے جائیں گے، پولیس اسٹیشن میں حاضری کے وقت ان کے ساتھ ایڈوکیٹ رضوان صدیق بھی موجود تھے۔

(یو این آئی)

ABOUT THE AUTHOR

...view details