ملک کی پانچ ریاستوں (اتر پردیش، پنجاب، اتراکھنڈ، گوا اور منی پور) کے اسمبلی انتخابات کے نتائج کا تقریباً اعلان ہوچکا ہے۔ پنجاب کو چھوڑ کر دیگر ریاستوں میں بی جے پی حکومت بنانے جا رہی ہے۔
وہیں الیکشن سے قبل ہمیشہ سرخیوں میں رہنے والے اداکار کمال آر خان نے کہا تھا کہ اگر بی جے پی نہیں ہاری تو وہ کبھی ہندوستان نہیں آئیں گے۔ اس کے بعد آج یعنی انتخابی نتائج والے دن انہوں نے صبح صبح کئی ٹویٹس کیے اور کہا کہ یوگی جی، آج آپ کا آخری دن ہے۔ جس کے بعد بی جے پی حامی نے کے آر کے کی جم کر تنقید کی۔ Kamal R Khan Tweet on Yogi
کے آر کے نے 10 مارچ کو صبح 6.39 بجے ایک ٹویٹ میں لکھا، 'گڈ مارننگ یوگی جی۔ کیا حال ہے؟ آج آپ کا آخری دن ہے جناب، سوچا آپ کو یاد دلا دوں'۔ لیکن جیسے ہی بی جے پی کی جیت کا اعلان ہونے لگا، کمال خان نے ایک اور ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا 'اترپردیش میں دوبارہ جیت کے لیے مبارک ہو یوگی جی'۔ انہوں نے اپنے اس ٹویٹ میں یوگی، وزیراعظم مودی اور وزیرداخلہ امت شاہ کو بھی ٹیگ کیا ہے'۔