ابھیشیک ورما کی ہدایت میں بننے والی فلم کلنک میں مادھوری دکشت، سنجے دت، ورن دھون ، عالیہ بٹ، آدتیہ رائے کپور اور سوناکشی سنہا اہم کردار میں نظر آئیں گے۔
قابل ذکر ہے کہ ٹائٹل ٹریک گزشتہ روز جاری ہونے والا تھا۔
فلم کے پروڈیوسر کرن جوہر نے ٹویٹ کے ذریعے شائقین سے معافی طلب کرتے ہوئے گانے کو جمعہ کے بجائے آج ریلیز کرنے کا وعدہ کیا۔
فلم کے ٹریلر کو انٹر نیٹ پر دیکھنے کے بعد مداحوں کو اس فلم کی ریلیز کا بڑی بے صبری سے انتظار ہے۔
اس فلم میں بالی وڈ کی موجودہ دور کی سب سے مشہور آن اسکرین رومانی جوڑی عالیہ بٹ اور ورن دھون کو ایک بار پھر ایک ساتھ دیکھنے کے لیے ناظرین بے چین ہیں۔
اس سے پہلے فلم کے دو گانوں 'گھر مورے پیا' اور 'فرسٹ کلاس' کو جاری کیا گیا ہے۔
یہ فلم ملک بھر میں 17 اپریل کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔