کاجول سوشل میڈیا پر کافی سرگرم رہتی ہیں۔ لاک ڈاؤن کے دوران انہوں نے سوشل میڈیا پر بہت سی دلچسپ پوسٹس شیئر کی ہیں۔ کاجول نے فادرز ڈے سے پہلے اپنے والد کو یاد کیا ہے۔ انہوں نے اپنے والد کو یاد کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر ایک جذباتی پوسٹ لکھی ہے۔
کاجول کا ’فادرز ڈے‘ کے موقع پر خاص پیغام - سوشل میڈیا پر جذباتی پوسٹ
بالی ووڈ اداکارہ کاجول نے فادرز ڈے (21 جون) سے ایک دن قبل اپنے والد کو یاد کرتے ہوئے ایک خاص پیغام دیا ہے۔
کاجول نے اپنے والد شومو مکھرجی کو فادرز ڈے کی مبارکباد پیش کی ہے۔ انہوں نے اس ویڈیو کے ذریعے اپنے والد کے ساتھ گزارے کئی لمحات شیئر کیے ہیں۔ ویڈیو شیئر کرتے وقت کاجول نے سبھی کے والدوں کے لیے ایک ضروری پیغام بھی دیا ہے۔
کاجول نے لکھا ’’آج میں سبھی کے والدوں سے کہنا چاہوں گی کہ وہ اپنی بیٹی کو ایک اہم تحفہ دیں اور وہ ہے یقین‘‘۔ اپنی بیٹیوں کے تیئں اتنا بھروسہ دکھائیں کہ ان کا دنیا کو دیکھنے کا نظریہ بھی مختلف ہو اور وہ کبھی بھی کسی چیز کے کم ملنے پر مطمئن نہ ہوں۔ سماج کے دباؤ میں نہ آئیں وہ خود پر یقین رکھنا سکھائیں‘‘۔