اردو

urdu

ETV Bharat / sitara

کاجول نے اپنی والدہ کو یاد کیا - کاجول

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کاجول نے جمعہ کے روز اپنی والدہ تنوجا کے ساتھ ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ 'وہ اپنی والدہ کو یاد کرتی ہیں۔'

لاک ڈاؤن کے دوران کاجول نے اپنی والدہ کو یاد کیا
لاک ڈاؤن کے دوران کاجول نے اپنی والدہ کو یاد کیا

By

Published : Apr 24, 2020, 5:44 PM IST

بالی ووڈ اداکارہ کاجول کورونا وائرس کے سبب ملک گیر سطح پر کیے گئے لاک ڈاؤن کے دوران اپنی والدہ اور اداکارہ تنوجا کو بہت یاد کر رہی ہیں۔


جمعہ کو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر کاجول نے ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ اپنی ماں کے ساتھ مسکراتے ہوئے دکھائی دے رہی ہیں۔

کاجول نے تصویر کے عنوان میں لکھا کہ میں اپنی ماں کو یاد کر رہی ہوں۔ خود ساختہ علیحدگی اختیار کرتے ہوئے 45 دن مکمل ہوگئے ہیں۔

بہت ساری مداحوں نے اس ماں بیٹی کی جوڑی کی تصویر پر دل کی ایموجیز بھیجی ہیں۔

کاجول نیٹ فلکس کی فلم تریبھنگا سے ڈیجیٹل ڈیبیو کرتی نظر آئیں گی، جس کی ہدایتکاری رینوکا شاہانے کر رہی ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details