سوشل میڈیا پر وائرل ہوا گانا 'کچا بادام' تو آپ سب کو یاد ہوگا۔ اس گانے کو گاکر راتوں رات مشہور ہونے والے بھون بدئیاکر کے مداحوں کے لیے بری خبر ہے۔ بھوون بدائیاکر ایک سڑک حادثے میں شدید طور پر زخمی ہوگئے ہیں۔ ان کے سینے میں گہری چوٹ لگی ہے۔ حادثے کے بعد بھوون بدئیاکر کو قریب کے اسپتال میں داخل کروایا گیا ہے، جہاں وہ زیر علاج ہیں۔ Kacha Badam Singer Injured in Car accident
اطلاع کے مطابق بھوون نے مشہور ہونے کے بعد ایک کار خریدی تھی۔ وہ کار چلانا سیکھ رہے تھے اور اسی دوران وہ ایک سنگین سڑک حادثے کا شکار ہوگئے ۔ Bhuban Badyakar injured in Car Accident
میڈیا رپورٹ کے مطابق حادثے میں انہیں کئی جگہ چوٹیں آئی ہیں۔ بھوون کو مغربی بنگال کے بیربھوم میں واقع سرے سپر اسپیشلیٹی اسپتال میں داخل کروایا گیا ہے۔ اس خبر کے آنے کے بعد سے بھوون کے مداح ان کی صحتیابی کے لیے دعا کر رہے ہیں۔
بھوون بدئیاکر نے 'کچا بادام' گاکر راتوں رات شوہرت حاصل کرلی تھی۔ آج بھی سوشل میڈیا پر ان کے گانے پر لوگ ناچتے ہوئے نظر آجاتے ہیں۔ عام لوگوں کے علاوہ مشہور شخصیات بھی اس گانے پر تھرکتے ہوئے نظر آئے۔ واضح رہے کہ 'کچا بادام' کے ریمکس گانے کو 50 ملین سے زائد بار دیکھا جاچکا ہے۔
واضح رہے کہ بھوبن بدئیاکر کا تعلق مغربی بنگال کے بیر بھوم ضلع کے لکشمی نارائن پور پنچایت کے کرلجوری گاؤں کے دبراج پور بلاک سے ہے۔ وہ لوگوں سے گھر کے خراب گھریلو سامان کے بدلے کچا بادام یعنی مونگ پھلی فروخت کرنے کا کام کرتے ہیں۔ وہ 'کچا بدم' گانا گا کر مونگ پھلی بیچتے تھے۔ یہی گانا سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوا۔ یہ گانا سوشل میڈیا پر اتنا وائرل ہوا کہ اس پر ایک ریمکس گانے بھی بنایا گیا۔