اردو

urdu

ETV Bharat / sitara

'کافر' پر ایک نظر - موہت راینا

'کافر' ایک عربی لفظ ہیں جس کے معنی منکر اور خدا پر یقین نہ رکھنے والا اور اسلام کے بنیادی اصولوں کو نہ ماننے والا ہے۔

kaafir

By

Published : Jun 18, 2019, 2:29 PM IST


ویب سیریز 'کافر' بھارت میں قید پاکستانی قیدیوں کی زندگی پر مبنی ہیں جنہیں دونوں ممالک کے درمیان کشیدہ حالات کی وجہ سے دہشت گردوں کی فہرست میں ڈالا گیا ہے۔

یہ سیریز محبت، انسانیت اور قربانی کے خوبصورت سفر پر مبنی ہیں۔

'کافر' میں اداکارہ دیا مرزا اور اداکار موہت راینا کو اہم کردار میں دکھایا گیا ہے۔ ہدایت کار سونم نائر کی ہدایت کاری میں بنی اس سیریز کی کہانی بھوانی ائیر نے لکھی ہے۔

'کافر' سیریز آٹھ ایپیسوڈز پر مبنی ہےجن میں سے ہر ایک ایپیسوڈ 45 منٹ کا ہے۔

- ایک غلط فہمی

'کافر' کی کہانی کائناز اختر نامی ایک 22 سالہ پاکستانی خاتون کی زندگی پر مبنی ہے جنہیں کشمیر کے پونچھ میں دو عسکریت پسندوں کے ساتھ پکڑا جاتا ہے۔ کائناز کو شک کی بنیاد پر سات سال تک قید میں رکھا جاتا ہے، قید کے دوران ہی وہ اپنی بیٹی کو جنم دیتی ہے جس کا نام 'سحر' رکھا جاتا ہے۔

وہی دوسری جانب ایک صحافی ویدنت راٹھور اپنے پروجکٹ پر کام کررہا ہوتا ہے۔ ویدنتکو اس بات کی خبر ملتی ہے کہ صحر نامی ایک بچی اپنی ماں کے ساتھ جیل میں زندگی گزار رہی ہے اور وہ معاملے کی گہرائی کو جاننے کی کوشش کرتا ہے۔
-اداکاری
اداکارہ دیا بھارتی کی دلکش اداکاری سے سجی اس سیریز میں جزبات کو بہتری کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔ اداکارہ دیا مرزا نے اس سیریز میں ہر ڈائیلاگ کو دل کی گہرائی سے بیان کیا ہے وہی اداکار موہت راینا نے بھی اپنی دلکش اداکاری سے سیریز میں چارچاند لگادیے ہیں۔

-ایک نظر
سیریز 'کافر' کی کہانی بہت ہی دلچسپ ہونے کے ساتھ ساتھ معنی خیز بھی ہے اس سیریز کو دیکھنے والا ہر شخص اس کی کہانی سے مانوس ہوکر رہ جاتا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details