یہ ایوارڈ ان کو افسانوی اداکارہ ساوتری کی زندگی پر بنائی گئی فلم ”مہانٹی“پر دیا گیا ہے۔تلگو فلم کو قبل ازیں 1990میں اس وقت ایوارڈ حاصل ہوا تھا جب 1990میں اداکارہ وجئے شانتی نے فلم ”کرتوئیم“میں ایک پولیس عہدیدار کا رول ادا کیا تھا۔
اداکارہ کیرتی سریش کو نیشنل ایوارڈ، تارک راما راو کی مبارکباد
تلنگانہ کے سابق وزیر و حکمران جماعت ٹی آرایس کے کارگزار صدر کے تارک راما راو نے 66ویں نیشنل فلم ایوارڈس میں تلگو فلم انڈسٹری کی اداکارہ کیرتی سریش کو ایوارڈ ملنے پر مبارکباد پیش کی ہے۔
اداکارہ کیرتی سریش کو نیشنل ایوارڈ، تارک راما راو کی مبارکباد
دلچسپ بات یہ ہے کہ کیرتی سریش پہلی غیر تلگو اداکارہ ہیں جن کو تلگو فلم کے لئے نیشنل ایوارڈ دیا گیا۔ان کا تعلق کیرل سے ہے۔کے تارک راما راو نے اس ایوارڈ پر اداکارہ کو مبارکباد پیش کی۔
انہوں نے اپنے ٹوئیٹ میں کہا کہ یہ ایوارڈ تلگو فلم انڈسٹری کے ٹیلنٹ کا احترام اور اس کو تسلیم کرتا ہے۔انہوں نے فلم مہانٹی کی ٹیم اور دیگر کو بھی مبارکباد پیش کی۔