اردو

urdu

ETV Bharat / sitara

اداکارہ جوہی چاولا نے 5 جی لگانے کے خلاف عرضی دائر کی - 5 جی لگانے کے خلاف عرضی دائر کی

بالی ووڈ اداکارہ جوہی چاولا نے پیر کے روز دہلی ہائی کورٹ میں ملک بھر میں 5 جی وائرلیس نیٹ ورک لگائے جانے کے خلاف درخواست دائر کی ہے۔

اداکارہ جوہی چاولا نے 5 جی لگانے کے خلاف عرضی دائر کی
اداکارہ جوہی چاولا نے 5 جی لگانے کے خلاف عرضی دائر کی

By

Published : May 31, 2021, 9:25 PM IST

بالی ووڈ فلم کی اداکارہ جوہی چاولا نے پیر کے روز دہلی ہائی کورٹ میں ملک بھر میں 5 جی وائرلیس نیٹ ورک لگائے جانے کے خلاف درخواست دائر کی ہے۔ اداکارہ نے دعوی کیا ہے کہ 5 جی وائرلیس نیٹ ورک سے شہریوں کی صحت پر منفی اثرات مرتب ہوں گے۔

ہائی کورٹ نے 5 جی وائرلیس نیٹ ورک کے خلاف دائر کردہ اداکارہ جوہی چاولا کی درخواست کو دوسرے بینچ کو منتقل کردی۔ اس معاملے پر 2 جون کو سماعت ہوگی۔

یہ معاملہ سماعت کےلیے جسٹس سی ہریشنکر کے پاس آیا ہے، چاولا نے کہا کہ اگر ٹیلی کام انڈسٹری کے منصوبوں کو پورا کیا گیا تو زمین پر کوئی بھی انسان، کوئی جانور، کوئی پرندہ ، کوئی کیڑے اور کوئی بھی پودا اس کے اثرات سے بچ نہیں سکے گا۔

انہوں نے کہا کہ اس 5 جی منصوبے سے انسانوں پر سنگین اثرات اور زمین کے تمام ماحولیاتی نظام کو مستقل نقصان پہنچنے کا خطرہ ہے۔

ایڈووکیٹ دیپک کھوسلا کے توسط سے دائر درخواست میں حکام سے یہ وضاحت کرنے کی بات کہی گئی ہے کہ 5 جی ٹیکنالوجی انسانیت ، مرد ، عورت ، بالغ ، بچہ ، نوزائیدہ ، جانوروں اور ہر طرح کے جانوروں نباتات کے لئے محفوظ ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details