اردو

urdu

ETV Bharat / sitara

جون سینا نے سشانت سنگھ راجپوت کو خراج تحسین پیش کی - ہالی ووڈ اداکار جان سینا نے اداکار سشانت سنگھ راجپوت

سشانت سنگھ راجپوت کی موت سے پورا بالی ووڈ غم و رنج میں ڈوبا ہوا ہے۔ ہالی ووڈ اسٹار جان سینا نے بھی اداکار کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر ایک خصوصی پوسٹ شیئر کی۔

جون سینا نے سشانت سنگھ راجپوت کو خراج تحسین پیش کی
جون سینا نے سشانت سنگھ راجپوت کو خراج تحسین پیش کی

By

Published : Jun 16, 2020, 12:31 PM IST

ڈبلیو ڈبلیو ای چیمپیئن اور ہالی ووڈ اداکار جان سینا نے اداکار سشانت سنگھ راجپوت کو خراج تحسین پیش کیا اور اظہار تعزیت کیا۔ سشانت سنگھ نے اتوار کے روز خودکشی کرلی تھی۔


سینا نے انسٹاگرام پر اداکار کی ایک تصویر پوسٹ کی اور ان کے انتقال پر غم کا اظہار کیا۔تصویروں کے ساتھ کوئی بھی عنوان نہیں لکھنے کی ان کی عادت سشانت کی تصویر کے ساتھ بھی جاری رہی۔

یہ پہلی بار نہیں ہے، جب سینا نے بالی ووڈ کی کسی مشہور شخصیت کی تصویر پوسٹ کی ہو۔ اس سے قبل ، انہوں نے بالی ووڈ کے سابق مشہور اداکار رشی کپور اور عرفان خان کو بھی سوشل میڈیا پر خراج تحسین پیش کیا۔

اداکار کی موت سے دکھی تمام ستاروں نے سوشل میڈیا پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے غم کے ساتھ انہیں الوداع کہا۔

سشانت نے اتوا کی صبح اپنے باندرا کی رہائش گاہ میں خودکشی کرلی تھی۔مبینہ طور پر وہ گزشتہ چند مہینوں سے ڈپریشن کا علاج کروا رہے تھے۔پچھلے کچھ مہینوں کے ان کے سوشل میڈیا کی پوسٹس سے ظاہر ہوتا ہے کہ انہوں نے اپنی ذہنی کیفیت سے لڑنے کے لئے یوگا اور دھیان کی بھی کوشش کی۔

پویتر رشتہ کے ساتھ چھوٹے پردے پر خود کو قائم کرنے کے بعد انہوں نے فلم کائی پو چے کے ساتھ بالی ووڈ میں قدم رکھا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details