یہ نغمہ شادی کے فنکشن کے پس منظر پر مبنی ہے۔ جس میں مرنال پارٹی میں آئے جان کو متاثر کرنے کے لئے اس نغمے پر رقص کرتی نظر آئیں۔ اس میں وہ جان ابراہم کے ساتھ اپنی شادی کا بھی خواب دیکھتی ہے۔
ویڈیو میں مرنال نے ہرے رنگ کے لہینگا چونّی پہنی ہوئی ہے، جبکہ جان بلیک رنگ کی شیروانی میں نظر آرہے ہیں۔ اس میں ڈبّو انکل عرف سنجیو سریواستو جو وائرل ویڈیوز سے مشہور ہوئے ، وہ بھی مرنال کے ساتھ ڈانس کرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔
واضح رہے کہ ڈبّو انکل گووندا کے ڈانس 'میں سے مینا سے نا ساکی سے نا پیمانے سے ...' پر رقص کرکے مشہور ہوئے تھے۔