اردو

urdu

ETV Bharat / sitara

Jhund Producer on Kashmir Files: فلم جُھنڈ کے پروڈیوسر نے کشمیر فائلز کو ٹیکس فری کرنے پر کہا' ہماری فلم بھی اتنی ضروری' - جھنڈ پروڈیوسر سویتا ہیرے مٹھ نے کشمیر فائلز ٹیکس فری کرنے پر کہا

میگا اسٹار امیتابھ بچن کی فلم جُھنڈ کے پروڈیوسروں میں سے ایک پروڈیوسر سویتا راج ہیرے مٹھ نے کشمیر فائلز کو 8 ریاستوں میں ٹیکس فری کرنے پر سوال اٹھایا ہے۔ جُھند کے ریلیز ہونے کے ایک ہفتہ بعد دا کشمیر فائلز کو سنیما گھروں میں ریلیز کیا گیا۔ مرکزی حکومت سمیت حکمراں جماعت بھارتی جنتا پارٹی( بی جے پی ) کے کئی رہنماؤں کی جانب سے فلم کو حمایت حاصل ہے۔ Jhund Producer on Kashmir Files Made Tax Free

فلم جُھنڈ کے پروڈیوسر نے کشمیر فائلز کو ٹیکس فری کرنے پر کہا' ہماری فلم بھی اتنی ضروری'
فلم جُھنڈ کے پروڈیوسر نے کشمیر فائلز کو ٹیکس فری کرنے پر کہا' ہماری فلم بھی اتنی ضروری'

By

Published : Mar 19, 2022, 3:23 PM IST

فلم جُھنڈ کے پروڈیوسروں میں سے ایک سویتا راج ہیرے مٹھ نے کہا کہ ' وہ پریشان کن ہے' کیونکہ ان کی فلم کو ٹیکس فری نہیں کیا گیا، ہماری فلم کو شائقین کی جانب سے نہ صرف مثبت ردعمل ملا بلکہ اس فلم کا موضوع بھی ہمارے ملک کی ترقی کےلیے اہم ہے'۔ Jhund Producer Savita Raj on Kashmir Files Tax Free Status

سنیماگھروں میں 4 مارچ کو ریلیز ہونے والی اس فلم کو فلمی نقاد کی جانب سے زبردست سرہانا ملی تھی۔ اس فلم میں امیتابھ بچن کو ناگپور میں رہنے والے ایک ریٹائرڈ اسپورٹس ٹیچر وجے بارسے کے کردار میں دکھایا گیا ہے جو کچی آبادی میں رہنے والے بچوں کو فٹ بال کھیلنے کی ترغیب دیتا ہے۔ اس فلم کے ذریعہ مشہور مراٹھی ہدایتکار ناگراج منجولے نے ہندی سنیما میں قدم رکھا ہے۔ Jhund Is Important Film too Like Kashmir Files

جھنڈ کے ایک ہفتہ بعد فلمساز وویک اگنی ہوتری کی دا کشمیر فائز ریلیز ہوئی جس کی کہانی کشمیری پنڈتوں کی نقل مکانی اور نسل کشی پر مبنی ہے۔ فلم کو مرکزی حکومت کی جانب سے حمایت حاصل ہوئی ہے، یہاں تک کے وزیراعظم نریندر مودی، مرکزی وزیرداخلہ امت شاہ اور بی جے پی کے کئی رہنما نے اس فلم کی تعریف کی ہے۔

کشمیر فائلز میں انوپم کھیر، درشن کمار، متھن چکرورتی، اور پلوی جوشی نے اہم کردار ادا کیا ہے، اس کو اتر پردیش، گجرات، مدھیہ پردیش، اتراکھنڈ، ہریانہ، کرناٹک، بہار، تریپورہ اور گوا جیسی ریاستوں میں ٹیکس فری کر دیا گیا ہے۔ جمعہ کو ہیرے مٹھ نے فیس بک پر لکھا کہ ' جہاں کشمیر فائلز ایک اہم فلم ہے وہیں جھنڈ بھی کم اہم فلم نہیں تھی'۔ Why Jhund not Get Tax Free Status

انہوں نے فیس بک پر پوسٹ شیئر کرتےہوئے لکھا کہ' میں نے حال ہی میں کشمیر فائلز دیکھی ہے اور جس طرح اس میں کشمیری پنڈتوں کی نقل مکانی کی کہانی دکھائی گئی ہے وہ دل زار کرنے والی ہے اور ایک ایسی کہانی ہے جسے سنانے کی ضرورت ہے۔ یہ کشمیری پنڈتوں کے لیے ایک اچھی آواز ہے! لیکن جھنڈ کے پروڈیوسر ہونے کے ناطے میں پریشان کن ہوں۔ جھنڈ بھی ایک اہم فلم ہے اور اس کی کہانی ایک بڑا پیغام دیتی ہے، اسے ناظرین کی جانب سے زبردست پذیرائی ملی ہے'۔

مزید پڑھیں: The Kashmir Files Box Office Collection: کشمیر فائلز نے ریلیز کے آٹھویں دن باہوبلی 2 کے برابر کی کمائی

جھنڈ کو بھوشن کمار، کرشن کمار، راج ہیرےمٹھ، گارگی کلکرنی، مینو اروڑہ، اور منجولے نے بھی پروڈیوس کیا ہے۔ ہیرے مٹھ نے مزید لکھا کہ وہ یہ جاننے کے لیے بے چین ہیں کہ حکومت کے لیے فلم کا انتخاب کرنے اور اسے تفریحی ٹیکس سے مستثنیٰ کرنے کا کیا معیار ہے۔ "لہذا میں یہ جاننا چاہتی ہوں کہ وہ کون سا معیار ہے جس کی بنیاد پر حکومت فلم کا انتخاب کرتی ہے اور اس کی حمایت کرنے کے لیے اس کو ٹیکس فری بنانے، سوشل میڈیا کے ذریعہ اشتہار کرنے اور دفاتر میں فلم دکھانے یا ملازمین کو فلم دکھانے کےلیے آدھے گھنٹے کی چھٹی دیتی ہے۔

انہوں نے مزید لکھا کہ ' آخر جھنڈ کا موضوع بھی اہم ہے جو ہمارے ملک کی ترقی کے لیے ضروری ہے۔ جھنڈ صرف ذات اور معاشی تفریق کی بات نہیں کررہا ہے بلکہ معاشرے کے نچلے طبقے کو اپنی کامیابی کی کہانی تلاش کرنے کا ایک طریقہ بھی دکھاتا ہے۔ جہاں کشمیر فائلز نے باکس آفس پر تقریبا 116 کروڑ روپے کمائے ہیں وہیں جھنڈ نے اب تک 15 کروڑ روپے سے زیادہ کی کمائی کی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details