مغربی بنگال میں جہاں ووٹروں کو لبھانے کےلئے بی جے پی نے متھن چکرورتی کو پارٹی میں شامل کراکر انتخابی مہم میں مدد لے رہی ہے وہیں اب ترنمول کانگریس کی مدد کےلئے سماجوادی پارٹی کی راجیہ سبھا رکن و سابق اداکارہ جیا بچن سامنے آئی ہیں ۔وہ تین دنوں تک ترنمول کانگریس کےلئے انتخابی مہم چلائی گی۔
جیا بچن ٹالی گنج میں روڈ شو میں حصہ لے رہی ہیں ۔یہاں سے بی جے پی کے امیدوار مرکزی وزیر بابل سپریہ ہیں ۔سابق گلوکار بابل سپریہ نے کہا کہ گرچہ جیا بچن ان کے خلاف روڈ شو کررہی ہیں مگر وہ بی جے پی کے خلاف بولیں گی میرے خلاف کچھ بھی نہیں کہیں گی ۔