اردو

urdu

ETV Bharat / sitara

جاوید جعفری قلی نمبر ون کی ریمیک میں نظر آئیں گے - کُلی نمبر ون

اداکار جاوید جعفری 1995 کی ہٹ فلم قلی نمبر ون کی ریمیک میں ایک بار پھر ناظرین کو محظوظ کرنے کے لئے تیار ہیں۔

Javed Jaffrey will appear in the remake of Coolie Number One
جاوید جعفری کُلی نمبر ون کی ریمیک میں نظر آئیں گے

By

Published : Dec 2, 2019, 10:01 AM IST

جاوید جعفری جو کامیڈی کے لیے مشہور ہیں، 1995 کی ہٹ فلم قلی نمبرون کی ریمیک میں ایک بار پھر ناظرین کو محظوظ کریں گے۔

جاوید جعفری کُلی نمبر ون کی ریمیک میں نظر آئیں گے

اس فلم کی ریمیک کو ڈیوڈ دھون نے ہدایت کی ہے، اس سے قبل انہوں نے گووندا اور کرشمہ کپور کی اداکاری پر مبنی اسی نام سے فلم بنائی تھی۔

آنے والی فلم کو واشو بھگنانی کی کمپنی پوجا انٹرٹینمنٹ تیار کررہی ہے۔ اس میں ورون دھون اور سارہ علی خان مرکزی کردار میں ہیں۔

جاوید کو پروڈکشن کمپنی کے آفیشل ٹویٹر پیج کے ذریعے فلم میں کاسٹ کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ اداکار پریش راول اور سکھا تلسانیا بھی فلم میں اہم کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔ فلم یکم مئی 2020 کو ریلیز ہوگی۔

جاوید جعفری کُلی نمبر ون کی ریمیک میں نظر آئیں گے

کچھ دن قبل شوٹنگ کے دوران، ورون دھون پہاڑ سے لٹکی ہوئی کار کے اندر پھنس گئے اور کار کے دروازے جام ہوگئے۔ ورون نے خود کو پرسکون رکھا اور بغیر کسی چوٹ کے محفوظ طور پر باہر آگئے۔

یہ یونٹ پونے کے مضافات میں شوٹنگ کر رہی تھی، جس میں اداکار کو لٹکی ہوئی کار کے اندر کچھ قریبی شاٹس دیئے گئے تھے۔ شوٹ کے دوران دیکھنے والوں کے مطابق ورون شوٹ فلمارہے تھے تو انھیں احساس ہوا کہ کار کے دروازے جام ہیں اور کھل نہیں رہے ہیں۔

ناظرین کا کہنا تھا کہ 'اگرچہ اسٹنٹ کوآرڈینیٹرز کی نگرانی میں ہدایت کاروں اور پروڈیوسروں کی طرف سے کئی بار اسٹنٹ کی ریہرسل کی گئی تھی لیکن تمام تر حفاظت کے ساتھ، چیزیں منصوبہ بندی کے مطابق نہیں چل سکیں۔ یہ صرف کچھ مختلف واقعات میں سے ایک تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details