اردو

urdu

ETV Bharat / sitara

والد کی موت سے غمزدہ جاوید جعفری نے کہا انہیں دعا میں یاد رکھنا - فلم انڈسٹری میں 70 برس گزارے

بالی وڈ اداکار جاوید جعفری نے اپنے والد جگدیپ کو ملی ’محبت اور احترام' پر لوگوں کا شکریہ ادا کیا اور انہیں دعاؤں میں یاد رکھنے کی اپیل کی ہے۔

والد کی موت سے غمزدہ جاوید جعفری نے کہا انہیں دعا میں یاد رکھنا
والد کی موت سے غمزدہ جاوید جعفری نے کہا انہیں دعا میں یاد رکھنا

By

Published : Jul 10, 2020, 5:09 PM IST

جگدیپ کے انتقال سے ان کے بیٹے جاوید جعفری بہت غمزدہ ہیں۔ جاوید جعفری نے کہا 'بہت سے لوگوں نے ہمیں پیغامات بھیجے ہیں لیکن ہم ہر شخص کو جواب نہیں دے سکتے۔ جو بھی یہ دیکھ رہے ہیں، ہم آپ کی محبت اور دُعاوں کے لیے شکریہ ادا کرتے ہیں۔ ہمارے والد نے فلم انڈسٹری میں 70 برس گزارے اور انہیں بہت پیار و احترام ملا جیسا کہ ہم دیکھ سکتے ہیں کہ وہ پیار آج دکھائی دے رہا ہے'۔

جاوید جعفری نے کہا 'ہمارے والد کی جانب سے جنہوں نے اپنے 70 سال اس فلم انڈسٹری کو دیئے، مہربانی کرکے اگر آپ ان کے لیے ایک چھوٹی سی دعا کر سکیں تو وہ ہمارے لیے بہت ہوگا'۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details