جاوید اختر نے ٹوئیٹ میں لکھا کہ 'مجھے یقین ہے کہ پورا بھارت فخر اور خوشی محسوس کرے گا کہ میری بیٹی زویا اختر جسے بہترین رائیٹر اور ڈائیریکٹر کے طور پر جانا جاتا ہے، کو مایہ ناز آسکر اکیڈمی کی رکنیت کی پیش کش کی گئی ہے۔
زویا اختر کو آسکر اکیڈمی کی رکنیت کی پیشکش - zoya akhter
ممتاز نغمہ نگار جاوید اختر نے سوشل میڈیا پر اپنی بیٹی زویا اختر کا آسکر اکیڈمی میں نئی رکن کے طور پر منتخب ہونے کے دعوت نامے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔
جاوید اختر پھولے نہیں سمارہے
واضح رہے کہ اکیڈمی نے چار بالی وڈ کی مایہ ناز ہستیوں ممتاز ہدایت کار انوراگ کشیپ، رتیش بترا، انوپم کھیر اور فلم 'گلی بوائے' کی ہدایت کار زویا اختر کو رکنیت کی پیشکش کی ہے۔
زویا اختر کے والد ہی نہیں ان کے بھائی اور اداکار فرحان اختر نے بھی انکے نئے اعزاز کے لیے مبارک باد دی۔