اردو

urdu

By

Published : Jan 13, 2020, 10:31 AM IST

ETV Bharat / sitara

کیا فرحان اختر شادی کے بندھن میں بندھیں گے؟

بالی وڈ کے ڈائریکٹر فرحان اختر اور شِبانی ڈانڈیکر کے جلد ہی شادی کے بندھن میں بندھنے کی خبریں گشت کر رہی ہیں۔

farhan shabeena wedding in mumbai
farhan shabeena wedding in mumbai

بالی وڈ کی دنیا میں دیپیکا اور رنویر کی شادی کے بعد ان دنوں فرحان اختر اور شِبانی ڈانڈیرکر کی شادی کی خبر سامنے آرہی ہے لیکن فرحان کے والد جاوید اختر کو اس کے بارے میں جانکاری نہیں ہے۔

جاوید اختر نے حال ہی میں ایک اخبار کے ساتھ انٹرویو میں کہا 'انہیں اس سے پہلے نہیں پتہ تھا، اب اس بات کی اطلاع ملی ہے، آپ کبھی نہیں جان پاتے، آج کل بچے اپنی زنگی خفیہ انداز سے جیتے ہیں'۔

فرحان اور شبینہ کی شادی کی افواہیں

انہوں نے مزید کہا 'فرحان کے 46 ویں جنم دن پر وہ اس کے ساتھ تھے، اس دوران فرحان نے ان کے ساتھ ایسی کوئی بات نہیں کی ہے۔ بہرحال شیبانی ایک اچھی لڑکی ہے، اور وہ ان سے بہت بار مل چکے ہیں'۔

واضح رہے کہ فرحان اختر کے 46 ویں جنم دن پر شبانی ان کے ساتھ تھی، شبانی نے رومانوی انداز میں فرحان کو انسٹاگرام پر مبارک باد بھی پیش کی تھی۔

مزید پڑھیے:- فوٹو گرافی مقابلے میں دیپیکا کی شرکت
مزید پڑھیے:- سلمان کے ساتھ کام کریں گی کیرتی سینن
مزید پڑھیے:- کبیر خان کی ای ٹی وی بھارت سے خاص بات چیت

حال ہی میں ایک رپورٹ سامنے آئی، جس میں لکھا گیا ہے کہ فرحان اور شِبانی نے شادی کی تیاریاں شروع کر لی ہیں، اور سنہ 2020 کے آخر میں شادی کرئیں گے۔ اس خبر کے منظر عام پر آنے کے بعد ان کے مداح حیرت میں ہیں۔

فرحان اختر اور شِبانی ڈنڈیکر پچھلے دو سال سے اس رشتہ میں ہیں، اس سے پہلے فرحان نے ہیئر سٹائلِسٹ ادھونا بھابانی سے شادی کی تھی۔ سابقہ جوڑے کی دو بیٹیاں ہیں، شکیہ اور اکیرہ۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details