اردو

urdu

ETV Bharat / sitara

جاوید اختر نے جگدیپ کو گریٹ ٹیلنٹ قرار دیا - ڈرامائی کردار ادا کیے

بالی وڈ کے معروف نغمہ نگار و شاعر جاوید اختر نے جگدیپ کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے انہیں گریٹ ٹیلنٹ قرار دیا ہے۔

جاوید اختر نے جگدیپ کو گریٹ ٹیلنٹ بتایا
جاوید اختر نے جگدیپ کو گریٹ ٹیلنٹ بتایا

By

Published : Jul 10, 2020, 5:12 PM IST

بالی وڈ کے معروف مزاحیہ اداکار جگدیپ کے انتقال سے فلم انڈسٹری میں دکھ کی لہر دوڑ گئی ہے اور سبھی مشہور شخصیات جگدیپ کی موت پراظہار افسوس کر رہے ہیں۔

جاوید اختر نے بھی جگدیپ کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ جگدیپ نے بلاک بسٹر فلم شعلے میں سورما بھوپالی کا کردار ادا کیا تھا۔ یہ فلم سلیم ۔ جاوید کی جوڑی نے لکھی تھی۔

جاوید اختر نے ٹویٹ کیا 'جگدیپ دو بیگھہ زمین میں بطور چائلڈ آرٹسٹ نظر آئے تھے۔ ایک ینگ مین کے طور پر انہوں نے بھابھی ، پتنگ جیسی فلموں میں جذباتی اور ڈرامائی کردار ادا کیے۔ کامیڈی ان کی دوسری کامیاب اننگ تھی۔گریٹ ٹیلنٹ۔ گڈبائے سر'۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details