آج 17 جنوری معروف شاعر اور نغمہ نگار جناب جاوید اختر کی سالگرہ ہے۔
Javed Akhtar Birthday
بھارتی فلموں کو ان گنت خوبصورت گیت دینے والے معروف شاعر اور نغمہ نگار جاوید اختر، ماضی کے معروف شاعر جاں نثار اختر کےہاں 17 جنوری 1945ء کو بھارتی ریاست گوالیار میں پیدا ہوئے۔ گھر یلو ماحول ادبی ہونے کے باعث اس جانب رجحان تو تھا، لیکن فلمی دنیا میں ان کی آمد بحیثیت اسسٹنٹ اسکرپٹ رائٹر ہوئی۔ وقت گذرنے کے ساتھ انہوں نے نغمے لکھنے شروع کئے اور انکے لکھے ہوئے نغمے خوبصورت شاعری اور ردھم کے باعث زبان زد عام ہو گئ جگجیت سنگھ اور نصرت فتح علی خان سمیت کئی مشہور گلوکاروں نے ان کی شاعری کو گانوں میں استعمال کیا۔ His father Jan Nisar Akhtar was a Bollywood film songwriter and Urdu poet
تقریبا تین دہائیوں سے اپنے نغموں سے موسیقی کی دنیا کو شرابور کرنے والے عظیم شاعر اور نغمہ نگار جاوید اختر کے رومانی نغمے آج بھی لوگوں کو اپنی طرف متوجہ کرتے ہیں جنہیں سن کر سامعین کے دل سے بس ایک ہی آواز نکلتی ہے ’’جب چھائے تیرا جادو کوئی بچ نہ پائے‘‘۔
سال 1981 میں ہدایت کار یش چوپڑا پنی نئی فلم ’سلسلہ‘ کیلئے نغمہ نگار کی تلاش میں تھے۔ان دنوں فلم انڈسٹری میں جاوید اختر بطور مکالمہ نگار اپنی شناخت بنا چکے تھے، یش چوپڑا نے جاوید اختر سے فلم سلسلہ کے گیت لکھنے کی پیشکش کی۔ فلم ’’سلسلہ‘‘ میں جاوید اختر کے گیت ’’دیکھا ایک خواب تو سلسلے ہوئے‘‘ اور ’’یہ کہاں آ گئے ہم ‘‘ بے انتہا مقبول ہوئے.
یہ بھی پڑھیں : Javed Akhtar Hit back Trollers Over Bulli Bai :جاوید اختر کا انتہا پسندوں کو کرارا جواب