اردو

urdu

خوشی میری کبھی جھوٹی تعریف نہیں کرتی: جانہوی کپور

By

Published : Mar 22, 2021, 11:06 AM IST

جانہوی کپور نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ ان کے گھر میں ان کے کام کی سب سے بڑی نقاد ان کی بہنیں خوشی اور انشولا کپور ہیں۔جانہوی نے کہا کہ میری ادا کاری کے بارے میں رائے دیتے وقت خوشی کافی ایماندار ہوتی ہے۔ وہ مجھے بتاتی ہے کہ میں نے اپنی فلموں میں کیسا اور کس طرح سے کام کیا ہے۔ وہ میری جھوٹی تعریف کبھی نہیں کرتی۔

خوشی میری کبھی جھوٹی تعریف نہیں کرتی:جانہوی کپور
خوشی میری کبھی جھوٹی تعریف نہیں کرتی:جانہوی کپور

جانہوی کپور نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ ان کے کنبے میں ان کے کام کا سب سے بڑا نقاد کون ہے۔

اداکارہ جانہوی اپنے آپ میں سب سے بڑی نقاد ہیں، لیکن ان کے خاندان میں ایک اور فرد ایسا ہے جو اداکارہ کے کام کے بارے میں سچ بات کہنے سے ہچکچاتا نہیں ہے۔

حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران جانہوی سے پوچھا گیا کہ آپ کے خاندان میں کون شخص آپ کو حقیقت کا آئینہ دکھاتا ہے۔اس کے جواب میں جانہوی نے کہا کہ خوشی کافی ایماندار ہے لیکن وہ میری بڑی بہن انشولا کپور کی طرح بے دھڑاک حقیقت نہیں بولتی۔

جانہوی نے کہا کہ میری اداکاری کے بارے میں رائے دیتے وقت خوشی کافی ایماندار ہوتی ہے۔وہ مجھے بتاتی ہے کہ میں نے اپنی فلموں میں کیسا اور کس طرح سے کام کیا ہے۔وہ میری جھوٹی تعریف کبھی نہیں کرتی۔لیکن میں یہاں اپنی بڑی بہن انشولا دیدی کا ذکر کروں گی کیونکہ وہ سچ بولنے میں کتراتی نہیں ہیں۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ وہ فلمی جائزوں کو کس قدر سنجیدگی سے لیتی ہیں تب اداکارہ نے کہا کہ میں تمام فلمی نقاد کے ذریعہ دئیے گئے رائے کو پڑھتی ہوں اور ان تنقیدوں کو سنجیدگی سے لیتی ہوں کیونکہ یہ میرے لیے تعریف سے زیادہ اہمیت رکھتے ہیں۔

آنند ایل رائے کی پروڈکشن تلے بن رہی فلم گڈ لک جیری میں کام ختم کرنے کے بعد جانہوی اپنی بہن خوشی کے ساتھ امریکہ چھٹی منانے کے لیے جائیں گی۔خوشی بھی اداکاری میں تعلیم حاصل کر رہی ہیں۔

اگر جانہوی کی آئندہ فلم کی بات کریں تو جانہوی دوستانہ 2 میں کارتیک آرئین کے ساتھ نظر آئیں گی۔اس فلم کی شوٹنگ اپریل میں پھر سے شروع ہوگی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details