اداکارہ جھانوی کپور نے پنجاب میں اپنی آنے والی فلم گڈ لک جیری کی شوٹنگ شروع کردی ہے۔ اس فلم کی ہدایت کاری سدھارتھ سین گپتا انجام دے رہے ہیں۔
اس فلم میں جھانوی کے علاوہ دیپک ڈوبریال، میتا وشیشٹھ، نیرج سود اور سشانت سنگھ اپنی اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔
فلم کے پہلے شیڈول میں شوٹنگ مارچ ماہ تک جاری رہے گی۔ آنند ایل رائے کے ساتھ جھانوی کپور کی یہ پہلی فلم ہو گی۔ اس فلم کو کلر یلو پروڈیکشنس کی جانب سے پروڈیوز کیا جارہا ہے۔