اردو

urdu

ETV Bharat / sitara

گھریلو اسٹاف کے کورونا مثبت آنے کے بعد جہانوی کپور کا ردعمل - جانہوی کپور کا گھریلو اسٹاف کورونا مثبت

گذشتہ روز فلمساز بونی کپور کے گھر میں کام کرنے والے ایک شخص کو کورونا سے متاثر پایا گیا تھا۔ جس پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اداکارہ جہانوی کپور نے والد کے باضابطہ بیان کو سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ گھر میں رہنا ہی بہترین حل ہے۔

گھریلو اسٹاف کے کورونا مثبت آنے کے بعد جانہوی کپور کا ردعمل
گھریلو اسٹاف کے کورونا مثبت آنے کے بعد جانہوی کپور کا ردعمل

By

Published : May 20, 2020, 11:58 PM IST

فلمساز بونی کپور نے منگل کے روز کہا کہ ان کے گھر پر کام کرنے والے شخص کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ کچھ گھنٹوں بعد ان کی بیٹی اور اداکارہ جانہوی کپور نے سوشل میڈیا کے ذریعے ایک بیان شیئر کیا اور بتایا کہ وہ اس صورتحال سے کس طرح نمٹ رہے ہیں۔

اس معاملے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے جانہوی نے بونی کے بیان کو انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ 'ہمارے پاس گھر میں رہنا ہی بہترین حل ہے۔ آپ سب محفوظ رہیں۔


کارتک آرین جو فلم دوستانہ 2 میں اداکارہ کے ساتھ اداکاری کرتے ہوئے نظر آئیں گے، انہوں نے اس معاملے پر مناسب رد عمل ظاہر کرنے پر کپور خاندان کی تعریف کی۔ انہوں نے جانہوی کے پوسٹ میں لکھا کہ فوری کارروائی کرنے پر کپور خاندان کی تعریف کرتا ہوں۔ آج بیداری پھیلانا معمول ہے۔

واضح رہے کہ بونی کپور کے گھر پر کام کرنے والے 23 سالہ چرن ساہو کورونا مثبت پایا گیا۔ اس شخص کو فلمساز کی سنبرن آندھیری والی رہائش گاہ کے اسٹاف میں شامل کیا گیا تھا۔

جانہوی اب بالی ووڈ کی متعدد فلموں میں نظر آئیں گی۔جس میں گنجن سکسینا: دی کارگل گرل، دوستانہ 2 اور تخت شامل ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details