ودیا بالن کی آئندہ فلم جلسہ کا ٹریلر ریلیز ہوگیا ہے۔ جلسہ کے ٹریلر لانچ کے موقع پر اداکارہ ودیا بالن نے کہا کہ ' انہوں نے ابتدائی طور پر اس فلم میں کام کرنے سے انکار کر دیا تھا کیونکہ اس کردار کے لیے انہیں اپنی شخصیت کے انچھوئے اور منفی پہلو کو تلاش کرنے کی ضرورت تھی۔ لیکن کورونا وائرس وبا کے آنے کے بعد میں نے اس پروجیکٹ کے حوالے سے اپنے خیالات بدل لیے۔ اس فلم میں بالن کے ساتھ شیفالی شاہ بھی اہم کردار میں نظر آنے والی ہیں۔ Vidya Balan' Next Film Jalsa
اس فلم کی ہدایت کاری سریش تریوینی نے کی ہے، جنہوں نے 2017 میں فلم تمہاری سلو کی ہدایت کاری کی تھی۔ اس فلم میں بھی ودیا بالن اہم کردار میں نظر آئی تھیں۔
ودیا بالن نے کہا کہ یہ فلم تھوڑا ڈارک ہے۔ یہی وجہ ہے کہ جب سریش نے مجھے اسکرپٹ سنائی تو مجھے یہ پسند آیا لیکن میں نے کہا کہ یہ میں نہیں کرسکتی۔ مجھ میں ہمت نہیں تھی لیکن پھر وبائی مرض نے سب کچھ بدل دیا۔
43 سالہ اداکارہ نے بتایا کہ "پھر ایک دن جب سریش نے مجھے ایک بات چیت کے دوران بتایا کہ اس نے اسکرپٹ پر دوبارہ کام کیا ہے، میں نے کہا کہ میں اسے دوبارہ سننا چاہوں گی۔ میں جانتی تھی کہ میں یہ کرنا چاہتی ہوں، لیکن میں نے یہ بات نہیں بتائی۔ میں صرف پڑھنا چاہتی تھی اور اس حوالے سے مطمئن ہونا چاہتی تھی۔ میں نے اسکرپٹ پڑھا اور میں نے اس پروجیکٹ کے لیے ہاں کردی'۔