اردو

urdu

ETV Bharat / sitara

'جلی کٹو' آسکر کے لیے نامزد

ملیالم کے فلمساز لیجو جوس پیلسیری کی 'جلی کٹو' فلم کو غیر ملکی زبان کے زمرے میں ہندوستان کی طرف سے 93 ویں آسکر ایوارڈ کے لئے نامزد کیا گیا ہے۔

jallikattu nominated for an Oscar
'جلی کٹو' آسکر کے لیے نامزد

By

Published : Nov 25, 2020, 9:13 PM IST

آسکر کی دوڑ میں کل 27 فلمیں تھیں جن میں 24 ہندی، دو ملیالم اور ایک اوڈیا شامل ہیں۔ فلم فیڈریشن آف انڈیا کے 14 رکنی جیوری نے بدھ کے روز ورچوئل پریس بریفنگ میں یہ اطلاع دی۔

ذرائع نے بتایا ، 'جلی کٹو' نے بہت ساری فلموں کو شکست دے کر یہ مقام حاصل کیا ہے، جس میں بنیادی طور پر 'شکنتلا دیوی' ، 'شکارا' ، 'گنجن سکسینا' ، 'بھونسلے' ، 'گلابو سیتابو' ، 'سیریس مین' ، 'بلبل' ، 'کامیاب' وغیرہ شامل تھے۔

اس سے قبل مدر انڈیا ، سلام بامبئے اور لگان غیر ملکی زبان کی فلم کے زمرے میں نامزد کئے گئے تھے لیکن یہ ایوارڈ حاصل نہیں کر سکے۔ یہ تمام فلمیں غیر ملکی زبان کے زمرے میں پانچویں نمبر پر تھیں۔ ابھی تک کسی بھی ہندوستانی فلم نے آسکر نہیں جیتا ہے۔ آسکر ایوارڈز کی تقریب 25 اپریل 2021 کو لاس اینجلس میں ہوگی۔ پچھلے سال 'گلی بوائے' کو آسکر کے لئے نامزد کیا گیا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details