اردو

urdu

ETV Bharat / sitara

لاک ڈاون ختم ہوتے ہی جیکلین والدین سے ملیں گی - جیکلین فرنانڈیز کی خبر

لاک ڈاؤن کے دوران جہاں کچھ لوگ اپنے گھر والوں کے ساتھ وقت گزار رہے ہیں تو وہیں کچھ لوگ اپنے گھر والوں سے دور ہیں۔ ایسے وقت میں یہ لوگ اپنے گھروالوں کو بہت یاد کر رہے ہیں۔ اداکارہ جیکلین فرنانڈیز بھی اپنے والدین کو یاد کر رہی ہیں۔

جیکلین لاک ڈاؤن میں اپنے والدین کو بہت یاد کررہی ہیں
جیکلین لاک ڈاؤن میں اپنے والدین کو بہت یاد کررہی ہیں

By

Published : May 16, 2020, 4:59 PM IST

بالی ووڈ اداکارہ جیکلین فرنانڈیز کا کہنا ہے لاک ڈاؤن ختم ہونے کے بعد وہ سب سے پہلے اپنے والدین کو دیکھنا چاہتی ہیں۔

اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام پوسٹ پر اپنے والدین کی تصویریں شیئر کی۔

تصویر کے ساتھ جیکلین نے لکھا کہ آپ دونوں کی بہت یاد آرہی ہے، یہ سب ختم ہونے کے بعد آپ دونوں کو دیکھنے کا انتظار نہیں کرسکتی۔

اس تصویر پر فلمساز اور کوریوگرافر فرح خان کندرا نے لکھا کہ انہیں میرا پیار دینا جب تک کہ ہم مالدیپ میں دوبارہ نہ ملاقات کرلیں۔

واضح رہے کہ اداکارہ حال ہی میں سلمان خان کے ایک میوزک ویڈیو 'تیرے بنا' میں نظر آئی تھی۔جس مٰیں سلمان خان نے خود اپنی آواز دی تھی اور اس کی ہدایتکاری بھی کی۔

یہ پورا گانا سلمان کے پنویل فارم ہاؤس میں فلمایا گیا ہے۔جس میں جیکلین اور سلمان خان کی خوبصورت جوڑی نظر آرہی ہے۔یوٹیوب پر اس گانے کو اب تک 20 ملین بار دیکھا جاچکا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details