اردو

urdu

ETV Bharat / sitara

کیا ریا چکرورتی اور پروڈیوسر ندھی ایک ساتھ کام کرنے والے ہیں؟

بالی ووڈ اداکارہ ریا چکرورتی نے انسٹاگرام پر اپنی دوست اور پروڈیوسر ندھی پرمار کے ساتھ ایک تصویر شیئرکی ہے۔ اس کے بعد سے قیاس آرائیاں تیز ہوگئی ہیں کہ دونوں جلد ہی کسی پروجیکٹ کے لیے ساتھ آنے والی ہیں۔

کیا ریا چکرورتی اور پروڈیوسر ندھی ایک ساتھ کام کرنے والے ہیں
کیا ریا چکرورتی اور پروڈیوسر ندھی ایک ساتھ کام کرنے والے ہیں

By

Published : Mar 29, 2021, 2:20 PM IST

بالی ووڈ اداکارہ ریا چکرورتی، جن کا نام سشانت سنگھ راجپوت کی موت معاملے میں شامل تھا، نے اپنی تازہ ترین انسٹاگرام پوسٹ میں محبت کی طاقت کے بارے میں بات کی ہے۔

اس پوسٹ میں ریا کے ساتھ سانڈ کی آنکھ کی پروڈیوسر ندھی پرمار ہیرانندنی بھی نظر آرہی ہیں۔ ریا کی اس پوسٹ سے یہ قیاس آرائیاں تیز ہوگئی کہ کہیں یہ دونوں ایک ساتھ کام تو نہیں کرنے والی ہیں۔

مزید پڑھیں: پرینکا چوپڑا نے اپنے شوہر اور سسرال والوں کے ساتھ ہولی منائی

ریا چکرورتی اپنی آئندہ فلم چہرے کے ریلیز ہونے کا بے صبری سے انتظار کر رہی ہیں۔ سشانت سنگھ راجپوت کے بعد یہ ان کی پہلی فلم ہوگی۔ سشانت سنگھ راجپورت معاملے میں ان کے نام کے سامنے آنے کے بعد اداکارہ سوشل میڈیا میں کافی کم ہی نظر آرہی تھی لیکن حال ہی میں انہوں نے پروڈیوسر ندھی پرمار ہیرانندنی کے ساتھ لی گئی ایک تصویر شیئر کی۔

مزید پڑھیں:پربھاس کی نئی قیمتی کار سوشل میڈیا پر وائرل


اداکارہ نے انسٹاگرام میں تصویر کے پوسٹ میں امریکی منصف روبر فلگم کی کہی گئی بات کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ 'پیار طاقت ہے، محبت ایک ایسا کپڑا ہے جس کا رنگ کبھی پھیکھا نہیں پڑتا، چاہے آپ اسے کتنی ہی بار غم اور مصیبتوں کے پانی میں دھوئیں۔

ریا کے اکاؤنٹ سے شیئر کی گئی اس تصویر میں ریا اور ندھی بستر پر لیٹے ہوئے اور اپنی انگلیوں سے دل کا نقشہ بناتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ ندھی نے یہ تصویر گذشتہ دسمبر میں اپنے انسٹاگرام پر شیئر کی تھی۔ ندھی ریا کی قریبی دوستوں میں سے ایک ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details