اردو

urdu

عرفان خان کو مہیش بابو اور پرکاش راج کا خراج عقیدت

تلگو فلموں کے سوپر اسٹارمہیش بابو نے بالی ووڈ کے مشہور اداکار عرفان خان کے انتقال پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔

By

Published : Apr 29, 2020, 5:33 PM IST

Published : Apr 29, 2020, 5:33 PM IST

عرفان خان کو مہیش بابو اور پرکاش راج کا خراج عقیدت
عرفان خان کو مہیش بابو اور پرکاش راج کا خراج عقیدت

مہیش بابو نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئیٹر پر اپنے پیام میں عرفان خان کے بے وقت انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ ایک بہترین اداکار جلد ہی چلاگیا۔ ان کی کمی محسوس ہوگی۔ان کے خاندان اور چاہنے والوں کو میری تعزیت۔ اس بہترین اداکار نے مہیش بابوکے ساتھ جنوبی ہند کی ایک فلم کی تھی۔

عرفان نے 2006میں تلگو فلم سینکوڈو میں مہیش بابو کے مقابل کام کیا تھا۔ان کی جنوبی ہند کی یہ ایک ہی فلم تھی۔

عرفان کے ساتھ اس فلم میں کام کرنے والی فلموں کی اہم شخصیت پرکاش راج نے بھی ٹوئیٹ کرتے ہوئے عرفان کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ' عرفان کا جلد انتقال ہوا۔اجتماعی گلوبل آرٹ میں آپ کے کردار کا شکریہ۔ ہم آپ کی کمی محسوس کریں گے۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details