ممبئی: مرحوم اداکار عرفان خان کی آخری فلم 'دا سونگ آف اسکورپینس' 2021 میں بڑی اسکرین پر نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔ اس کی جانکاری پینروما اسپاٹ لائٹ کے پروڈیوسر اور ہدایتکار ابھیشیک پاٹھک نے دی۔
انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ اس فلم کو بھارتی سنیما کے سب سے مقبول اسٹار کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ناظرین کے سامنے پیش کریں گے۔
انوپ سنگھ کی ہدایتکاری میں بننے والی یہ فلم 'دا سونگ آف اسکورپینس' گلوکار نوران کے ارد گرد گھومتی نظر آرہی ہے۔ جو اپنی دادی سے سیکھے ہنر میں مہارت رکھتا ہے۔