اردو

urdu

ETV Bharat / sitara

سری دیوی کی فلموں کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا - شری یمّا ینگر ایاپّن، سری دیوی کا اصل نام تھا

سری دیوی بالی ووڈ کی ایسی اداکارہ تھیں جنہیں ناظرین کبھی بھلا نہیں پائیں گے۔ جب بھی بالی ووڈ کی تاریخ لکھی جائے گی، اس میں سری دیوی کا نام ضرور شمار کیا جائے گا۔

بالی ووڈ کی تاریخ میں سری دیوی کی فلموں کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا
بالی ووڈ کی تاریخ میں سری دیوی کی فلموں کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا

By

Published : Feb 23, 2020, 9:10 PM IST

Updated : Mar 2, 2020, 8:15 AM IST

بالی ووڈ کی تاریخ میں سری دیوی کی فلموں کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ شری یمّا ینگر ایاپّن، سری دیوی کا اصل نام تھا۔ ان کی پیدائش 13 اگست سنہ 1963 کو تمل ناڈو کے ایک چھوٹے سے گاؤں مینم پٹی میں ہوئی تھی۔

بالی ووڈ کی تاریخ میں سری دیوی کی فلموں کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا

سری دیوی نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز محض چار برس کی عمر میں تمل فلم سے کیا تھا۔ سنہ 1976 تک انہوں نے جنوبی ہند کی کئی فلموں میں بچوں کے کردار ادا کئے۔

بطور اداکارہ ان کی پہلی تمل فلم مندرو مودیچی تھی۔ سنہ 1977 میں ریلیز ہونے والی تمل فلم ’ 16بھیانتھنلے‘ کی کامیابی کے بعد سری دیوی کی ایک اسٹار اداکارہ کے طور پر شناخت قائم ہوئی۔

بالی ووڈ کی تاریخ میں سری دیوی کی فلموں کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا

ہندی فلموں میں ان کے کیرئر کی پہلی فلم سنہ 1979 میں ریلیز ہونے والی ’سولہواں ساون‘ تھی۔ لیکن یہ فلم ناکام ثابت ہوئی۔ اس کے بعد سری دیوی نے بالی ووڈ فلمی انڈسٹری چھوڑ کر دوبارہ جنوبی ہند کی فلموں کا رخ کیا۔ اس کے بعد سنہ 1983 میں انہوں نے ایک بار پھر بالی ووڈ کا رخ کیا اور وہ فلم ہمت والا میں جتیندر کے ساتھ نظر آئیں۔ ہمت والا کی کامیابی کے بعد وہ ہندی فلموں میں اپنی شناخت بنانے میں کامیاب ہوگئیں۔

Last Updated : Mar 2, 2020, 8:15 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details