اردو

urdu

ETV Bharat / sitara

Shilpa Shetty's Next Film : شلپا شیٹی نے اپنی آئندہ فلم کا پوسٹر جاری کیا - شلپا شیٹی کی آئندہ فلم سکھی

اداکارہ شلپا شیٹی نے اپنی آئندہ فلم سکھی کا اعلان کیا ہے۔ اس فلم کی ہدایتکار سونل جوشی کر رہی ہیں، وہیں اس فلم کو ٹی سیریز اور ابنڈانشیا انٹرٹینمنٹ کے بینر تلے فلمایا جائے گا۔ فلم سکھی کے حوالے سے مزید جانکاری ابھی آنا باقی ہے۔ Shilpa Shetty Annouces her Next Film Sukhee

شلپا شیٹی نے اپنی آئندہ فلم کا پوسٹر جاری کیا
شلپا شیٹی نے اپنی آئندہ فلم کا پوسٹر جاری کیا

By

Published : Mar 2, 2022, 12:38 PM IST

اداکارہ شلپا شیٹھی نے منگل کو اپنی نئی فلم سکھی کا اعلان کیا۔ پوسٹر کو دیکھ کر یہ پروجیکٹ، خواتین پر مبنی فلم لگ رہا ہے۔ جس میں شلپا مرکزی کردار میں ہیں۔ سکھی شلپا کے لیے خاص ہوگی کیونکہ سنہ 1993 میں بالی ووڈ میں قدم رکھنے کے بعد یہ فلم ان کی پہلی خواتین پر مبنی فلم ہوگی۔ Shilpa Shetty Unveils Her next Film Poster Sukhee

اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر شلپا نے فلم کا پوسٹر شیئر کیا اور لکھا کہ ' تھوڑی بے دھڑک سی ہوں میں، میری زندگی ہے کھلی کتاب، دنیا بے شرم کہتی ہے تو کیا، کسی سے کم نہیں ہیں میرے خواب'۔ اپنے آئندہ پروجیکٹ کا اعلان کرتے ہوئے بہت خوشی محسوس ہورہی ہے۔

اس فلم کو ابنڈینشیا انٹرٹیمنٹ اور ٹی سریز پروڈیوس کر رہی ہے۔ ابنڈینشیا انٹرٹینمنٹ کے بانی وکرم خواتین پر مبنی فلم کو بنائے جانے کے لیے مشہور ہیں، انہوں نے شیرنی، شکنتلا دیوی جیسی خواتین پر مبنی فلم کو پروڈیوس کیا ہے۔

اس فلم کی ہدایتکاری سونل جوشی کریں گی، جو اس سے قبل دھوم 3 اور جب ہیری میٹ سیجل جیسی فلموں میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے طور پر کام کرچکی ہیں۔

شلپا نے حال ہی میں کامیڈی ڈرامہ ہنگامہ 2 سے کئی سالوں کے بعد سلور اسکرین پر واپسی کی ہے۔

مزید پڑھیں: Aryan Khan Drug Case: آرین خان کے خلاف کوئی ثبوت نہیں ملا، این سی بی کی جانچ میں انکشاف

ABOUT THE AUTHOR

...view details