اردو

urdu

ETV Bharat / sitara

امیتاز علی نے کی سارہ علی خان کی تعریف

بھارتی سنیما کے مشہور ڈائریکٹر امتیاز علی نے سارہ علی خان کی تعریف کی ہے۔

امیتاز علی نے کی سارہ علی خان کی تعریف
امیتاز علی نے کی سارہ علی خان کی تعریف

By

Published : Jan 21, 2020, 7:52 PM IST

Updated : Feb 17, 2020, 9:50 PM IST

امتیاز علی کی ہدایت میں بنی سارہ علی خان اور کارتک آریان کی فلم ’’لو آج کل‘‘ کا ٹریلر حال ہی میں ریلیز ہوا ہے۔ ایسا خیال ہے کہ یہ فلم امتیاز علی کی سال 2009 میں بنی فلم ’لو آج کل‘ کا فالو اپ ہے ،جس میں سیف علی خان اور دیپیکا پاڈوکون مرکزی کردار میں تھے ۔
اب اس فلم میں سیف کی بیٹی سارہ مرکزی کردار میں ہیں۔ فلم میں سارہ علی خان جوئی کا کردار نبھا رہی ہیں۔
امتیاز علی نے کہا کہ سارہ میں اتنی قابلیت ہے کہ وہ بھارتی اداکاروں کی تصویر بدل سکتی ہیں ۔
انہوں نے فلم سارہ کے کردار کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہا جوئی کا کردار میرے لئے خاص ہے۔ وہ ایک ایسی لڑکی ہے جو جذباتی طور پر بہت نازک ہے لیکن وہ ایک جدید لڑکی ہے جو اپنے جذبات کا اظہار نہیں کرنا چاہتی۔ وہ اپنے دل و دماغ کے مابین الجھی ہوئی ہے۔ وہ اپنی ذاتی اور پیشہ ورانہ زندگی کے درمیان بھی الجھ جاتی ہے۔
امتیاز علی نے کہا سارہ میں جذبات کی گہری سمجھ ہے۔ ان کے لک، آواز اور بولنے کا انداز ہر طرح سے ان کے عین مطابق ہے جو انہیں ایک عمدہ قدرتی اداکار بناتا ہے۔
سارہ کے پاس وہ سب کچھ ہے جس سے وہ روایتی بھارتی کی شبیہ بدل سکتی ہیں۔ مجھے ان کے ساتھ کام کرکے اچھا لگا اور امید ہے کہ آگے بھی ان کے ساتھ کئی بار کام کروں گا۔ وہ لو آج کل کی جوئی کے لئے پرفیکٹ انتخاب ہیں۔
قابل ذکر بات یہ ہے کہ فلم لو آج کل میں کارتک اور سارہ کے علاوہ رندیپ ہڈا بھی مرکزی کردار میں ہیں۔ یہ فلم 14 فروری کو ریلیز ہورہی ہے۔

Last Updated : Feb 17, 2020, 9:50 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details