مدھیہ پردیش نے صوبے میں آئیفا ایوارڈ تقریب۔2020 کو منعقد کرنے کی پیش کش کو منظوری دے دی ہے۔
عوامی رابطے کے وزیر پی سی شرما نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ کمل ناتھ نے آئیفا کے ذریعے مدھیہ پردیش میں ایوارڈ تقریب۔2020 منعقد کرنے کی پیشکش کو منظوری دے دی ہے۔ یہ تقریب بھوپال اور اندور شہر میں منعقد کی جائے گی۔
پی سی شرما نے بتایا کہ اس تقریب سے مدھیہ پردیش کا نام دنیا کے کونے۔ کونے تک پہنچے گا۔ پہلا آئیفا ایوارڈ تقریب سنہ 2000 میں لندن میں منعقد کیا گیا تھا۔ آئیفا ایوارڈ تقریب سے فلمی دنیا کی عظیم شخصیت امیتابھ بچن کا تعلق، مدھیہ پردیش کے لیے فخر کی بات ہے۔
شرما نے بتایا کہ آئیفا ایوارڈ کی نشرعات دنیا کے 90 مملک میں کی جائے گا، جس پر 700 کروڑ روپیے خرچ ہوں گے۔ مدھیہ پردیش حکومت اس تقریب میں پورا تعاون دے گی۔
تقریب کے دوران اسکل ڈولپمنٹ کے تحت ساؤنڈ، لائٹ، فلم فوٹو گرافی وغیرہ سے روزگار کے مواقع فراہم ہوں گے۔