بالی وڈ کے مشہور و معروف اداکار اور سیاستدان شتروگھن سنہا کی بیٹی سوناکشی سنہا کو فلم انڈسٹری میں آئے ہوئے تقریباً ایک دہائی کا عرصہ ہوچکا ہے۔ سوناکشی کئی مرتبہ شتروگھن سنہا کے سیاسی بیانات کے بعد میڈیا کے سوالات میں گھیرے میں آ جاتی ہیں اور ایسے وقت میں وہ اپنے جوابات سے خبروں میں ہوتی ہیں۔
سوناکشی سنہا نے کہا ’’مجھے لگتا ہے جب بھی خاندان کا کوئی بھی رکن سیاسی میدان میں ہوتا ہے تو ظاہر ہے، مجھ سے لوگ پاپا کے بیانات اور ان کے کام کے تیئں کئی بار سوال پوچھتے ہیں، ایسے ہی پاپا سےبھی میرے بارے میں پوچھا جاتا ہے۔شاید اسی وجہ سے میں سیاسی خبروں میں آ جاتی ہوں‘‘۔