اردو

urdu

ETV Bharat / sitara

فرضی ای میل معاملہ: ریتک روشن بیان درج کروانے کرائم برانچ پہنچے

ریتک روشن کے نام پر گنگنا رناوت کو فرضی ای میلز سے متعلق 2016 معاملہ کے سلسلے میں آج ریتک روشن اپنا بیان درج کروانے کے لیے کرائم برانچ کے دفتر پہنچے۔ روشن نے رناوت کے ساتھ کسی بھی قسم کے تعلق سے انکار کیا۔

فرضی ای میل معاملہ:ریتک روشن بیان درج کروانے کرائم برانچ پہنچے
فرضی ای میل معاملہ:ریتک روشن بیان درج کروانے کرائم برانچ پہنچے

By

Published : Feb 27, 2021, 1:40 PM IST

Updated : Feb 27, 2021, 3:20 PM IST

بالی ووڈ اداکار ریتک روشن نے آج ممبئی کرائم برانچ پہنچ کر 2016 کے جعلی ای میلز معاملہ میں اپنا بیان درج کروایا۔ ممبئی کرائم برانچ نے کنگنا رناوت کو ریتک کے نام پر جعلی ای میلز بھیجنے والے معاملے میں اداکار کو طلب کیا تھا، جس کے بعد آج انہوں نے اپنا بیان درج کروایا۔

اداکار آج صبح 11 بجکر 45 منٹ پر کمشنر آفس میں کرائم انٹیلی جنس یونٹ (سی آئی یو) پہنچے۔

فرضی ای میل معاملہ:ریتک روشن بیان درج کروانے کرائم برانچ پہنچے

ریتک نے 2016 میں ایک شکایت درج کر کے الزام عائد کیا تھا کہ کوئی شخص ریتک کے نام کا استعمال کر کے جعلی ای میل آئی ڈی کے ذریعہ اداکارہ کنگنا رناوت کو میل کر رہا ہے۔ اس شکایت کے بعد دونوں کے مابین الزام تراشی کا سلسلہ جاری ہے۔

سنہ 2016 میں جب رناوت نے روشن کو بیوقوف کہا تھا تب روشن نے رناوت کو قانونی نوٹس بھیجا تھا۔ اس وقت روشن نے رناوت کے ساتھ کسی بھی قسم کے تعلق سے انکار کیا تھا۔ دونوں نے فلم 'کائٹس' (2010) اور 'کرش 3' (2013) میں ایک ساتھ کام کیا تھا۔

روشن نے اس وقت دعوی کیا تھا کہ رناوت نے انہیں 100 سے زیادہ بے تکے میلز بھیجے ہیں۔ سنہ 2016 میں سائبر سیل نے تحقیقات کے لیے روشن کا لیپ ٹاپ اور فون لیا تھا۔

روشن نے الزام عائد کیا تھا کہ رناوت اتنے سارے میل بھیج کر انہیں پریشان کر رہی ہیں۔ ابتدائی جانچ کے دوران پولیس نے رناوت کا بیان درج کر کے یہ نتیجہ اخذ کیا کہ یہ تمام ای میلز مبینہ طور پر رناوت کے ای میل آئی ڈی سے بھیجے گئے ہیں۔

حالانکہ رناوت نے روشن کو ای میل بھیجنے والے الزامات سے انکار کیا ہے۔ سائبر پولیس نے نامعلوم شخص کے خلاف آئی پی سی کی دفعہ 419 (دھوکہ دہی) اور انفارمیشن ٹکنالوجی ایکٹ کی دفعہ 66 سی، 66 ڈی کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال دسمبر میں ریتک کے وکیل نے زیر التوا تحقیقات کے بارے میں ممبئی پولیس کمشنر سے رابطہ کیا تھا، جس کے بعد اس معاملے کو کرائم برانچ کے سی آئی یو کو منتقل کردیا گیا تھا۔

Last Updated : Feb 27, 2021, 3:20 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details