اردو

urdu

ETV Bharat / sitara

سوربھ گانگولی کی بائیوپک میں ریتک کردار ادا کریں گے؟ - سوربھ گانگولی کی بائیوپک میں ریتک

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور بی سی سی آئی کےچیف سوربھ گانگولی کی بائیو پک میں رتیک روشن سوربھ کا کردار ادا کرتے ہوئے بڑے پردے پر نظر آئیں گے۔

سوربھ گانگولی کی بائیوپک میں ریتک کردار ادا کریں گے؟
سوربھ گانگولی کی بائیوپک میں ریتک کردار ادا کریں گے؟

By

Published : Feb 26, 2020, 7:58 PM IST

Updated : Mar 2, 2020, 4:16 PM IST

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سب سے کامیاب ترین کپتانوں میں سے ایک سوربھ گانگولی ہیں۔ان کی زندگی پر مبنی فلم کو کون نہیں دیکھنا چاہے گا اور شاید ان کے آن اسکرین کردار کو ریتک روشن ادا کرسکتے ہیں۔

میڈیا میں ان دنوں یہ خبریں گشت کررہی ہیں کہ فلم ہدایت کار کرن جوہر بی سی سی آئی کے نئے چیف سوربھ گانگولی سے ملاقات کرنے پہنچے ہیں اور ان پر بائیو پیک فلمانے کی بھی باتیں ہورہی ہیں۔

ساتھ میں یہ خبریں بھی سامنے آرہی ہیں کہ گانگولی کی بائیو پک میں سپر سٹار رتیک روشن ان کا کردار ادا کرسکتے ہیں۔

سوربھ گانگولی کی بائیوپک میں ریتک کردار ادا کریں گے؟

ایم ایس دھونی اور سچن تیندولکر کے بعد سوربھ گانگولی کی بائیوپک کو سلور اسکرین پر دیکھنا دلکش ہوگا، حالانکہ اس بارے میں ہدایتکاروں نے کوئی بھی خبر کی تصدیق نہیں کی ہے۔

وہیں اس سے قبل ایک اور موضوع سرخی تھی کہ ٹی وی دنیا کی مشہور پروڈیوسر ایکتا کپور اس فلم کو فلمائیں گی، جس پر سوربھ کانگولی نے اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا تھا کہ ' کیا ایکتا کپور؟ تو ہاں، انہوں نے مجھ سے ملاقات کی تھی اور ہم نے ایک بار اس بارے میں بات بھی کی تھی، لیکن اس کے آگے بات آگے نہیں بڑھی۔میں نے کبھی بھی اپنے بائیوپک کے بارے میں سوچا نہیں، حالانکہ کھیل دنیا کے سپر سٹار پر بائیوپک فلمائی جارہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جب وقت آئیگا، کوئی مجھ پر بھی بائیوپک بنا دے گا۔امید ہے کہ لوگوں کو مجھ پر بنی فلم دیکھنے میں مزا آئیگا۔

اب دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ کیا کرن جوہر جلد ہی سوربھ گانگولی کی بائیوپک کا اعلان کرتے ہیں اور ایسا ہوتا ہے تو فلم میں ریتک گانگولی کا کردار ادا کریں گے یا نہیں۔

Last Updated : Mar 2, 2020, 4:16 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details