اداکار رتیک روشن نے تقریبا چار سال قبل اداکارہ کنگنا رناوت سے متعلق ایک معاملہ درج کرایا تھا، جسے اب کرائم انٹیلیجنس یونٹ کو ٹرانسفر کردیا گیا ہے۔ کرائم برانچ کے ایک افسر نے اس کی جانکاری دی ہے۔
رتیک روشن کو 2013 سے 2014 کے درمیان 100 ای میل ملے تھے۔ بتایا گیا کہ یہ ای میل اداکارہ کنگنا رناوت کی ای میل آئی ڈی سے بھیجے گئے تھے جس کے بعد رتیک روشن نے 2017 کو سائبر سیل میں ایک شکایت درج کرائی تھی۔ اس وقت کنگنا نے کہا تھا کہ ان کی ای میل آئی ڈی کسی نے ہیک کرلی ہے اور انہوں نے اداکار ریتک روشن کو کبھی کوئی ای میل کیا ہی نہیں ہے۔
واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی 2016 میں ریتک روشن نے نامعلوم فرد کے خلاف معاملہ درج کرایا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ ایک شخص ان کے نام پر ایک ای میل آئی ڈی کا استعمال کرکے اداکارہ کنگنا رناوت سے مبینہ طور پر بات کرتا ہے۔